• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

تدفین سے پہلے میت کے پاس کھڑے ہو کر سورہ بقرہ پڑھنا

استفتاء

میت کے پاس کھڑے ہو کر سورہ بقرہ پڑھنا کیسا ہے؟ جیساکہ آج کل معمول ہے کہ ڈھائی سپارے پڑھائے جاتے ہیں۔

وضاحت مطلوب ہے: قبر پر مراد ہے یا قبل الدفن مراد ہے؟

جواب وضاحت: میت کے پاس دفن سے پہلے مراد ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اگر یہ کوئی رسم ہے جسے ضروری سمجھا جاتا ہے تو جائز نہیں ورنہ جائز ہے۔

شرح المشکوٰۃ للطیبی (3/1051) میں ہے:

ان من اصر على امر مندوب، وجعله عزما ولم يعمل بالرخصة فقد اصاب منه الشيطان من الاضلال وكيف بمن اصر على بدعة و منكر؟

اصلاح الرسوم (ص:112) میں ہے:

کسی امر غیر ضروری کو اپنے عقیدہ میں ضروری اور مؤکد سمجھ لینا یا عمل میں اس کی پابندی اصرار کے ساتھ اس طرح کرنا کہ فرائض و واجبات کی مثل یا زیادہ اس کا اہتمام ہو اور اس کے ترک کو مذموم اور تارک کو قابل ملامت و شناعت جانتا ہو، یہ دونوں امر ممنوع ہیں۔ کیونکہ اس میں حکم شرعی کو توڑ دینا ہے۔ تقیید و تعیین و تخصیص و التزام و تحدید و غیرہ اسی قاعدہ اور مسئلہ کے عنوانات و تغیرات ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جو شخص تجاوز کرے گا اللہ تعالی کی حدود سے پس ایسے ہی لوگ ظالم ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved