• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

تلاوت کے لیے کیے گئے تیمم سے نماز پڑھنا

استفتاء

1۔مفتی صاحب بہشتی زیور میں تو لکھا ہے کہ قرآن پاک کی تلاوت کے لیے جو وضو کیا جائے اس سے نماز نہیں ہوتی اگر نماز کے لیے وضو کیا جائے اس سے قرآن پاک کی تلاوت کی جاسکتی ہے؟

2۔اگر داڑھ نکلوانے پر خون نہ رکے تو ایک وضو سے دو فرض نمازیں پڑھ سکتے ہیں؟

وضاحت مطلوب  ہے: بہشتی زیور کی عبارت یا اس کی تصویر بمع صفحہ نمبر بھیجیں، بہشتی زیور کی عبارت دیکھ کر پھر کچھ بتائیں گے۔

جواب وضاحت: میں نے یہ مسئلہ بہشتی زیور میں تلاش کیا ہے مجھے نہیں مل رہا۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔سوال میں مذکورہ  مسئلہ تیمم کے بارے میں ہے کہ اگر تلاوت کے لیے تیمم کیا جائے تو اس سے نماز نہیں پڑھ سکتے،  وضو کے بارے  میں یہ مسئلہ درست نہیں۔وضو کے بارے میں درست مسئلہ یہ ہے کہ  اگر تلاوت کے لیے بھی وضو کیا جائے تو اس سے نماز پڑھ سکتے ہیں۔

2۔جب خون  نہ رک  رہا ہو تو اس صورت میں حکم یہ ہے کہ ایک وقت میں ایک وضو سے چاہے جتنی نماز پڑھنا چاہیں  پڑھ سکتے ہیں لیکن ایک نماز کا وقت ختم ہوجائے تو دوسرے وقت کی نماز کے لیے دوبارہ وضو ضروری ہوگا۔

الجوہرۃ النیرۃ (1/23) میں ہے:

الصحيح أنه ‌إذا ‌تيمم ‌لقراءة القرآن لا يجوز به الصلاة

فتح باب العنایہ (1/116) میں ہے:

ولو ‌تيمم ‌لقراءة القرآن لا تجوز به الصلاة هو الصحيح

النتف فی الفتاویٰ للسغدی (1/39) میں ہے:

والمسئلة الثانية لو ‌ان ‌رجلا ‌توضأ يريد تعليم رجل آخر فيكون متوضأ ويجوز له ان يصلي بذلك الوضوء

الاصل للشیبانی (1/66) میں ہے:

قلت: أرأيت رجلا به جرح سائل لا ينقطع ‌كيف ‌يتوضأ ‌ويصلي؟ قال: يتوضأ لوقت كل صلاة ويصلي. قلت: فإن صلى الظهر هل يصلي ما بينه وبين العصر من التطوع أو فريضة قد  نسيها أو صلاة قد جعلها لله على نفسه؟ قال: نعم، يصلي ما بينه وبين العصر ما شاء ما لم يحدث

الجواہر من فقہ الحنفیہ (1/139) میں ہے:

ومن به سلسل البول والرعاف الدائم والجرح الذي لا يرقأ أى لا يسكن يتوضؤن لوقت كل صلاة فيصلون بذلك الوضوء ما شاؤا من الفرائض والنوافل

بہشتی زیور(ص:70) میں ہے:

اگر قرآنِ مجید کو چھونے کے لیے تیمم کیا تو اس سے نماز پڑھنا درست نہیں، اور اگر ایک نماز کے لیے تیمم کیا تو دوسرے وقت کی نماز بھی اس سے پڑھنا درست ہے۔

مسائل بہشتی زیور(1/93 ) میں ہے :

تیمم کے ساتھ نماز کے جائز ہونے کی شرط یہ بھی ہے کہ تیمم ایسی عبادت کی نیت سے کیا گیا ہو جو اللہ تعالیٰ کا تقرب حاصل کرنے کے لیے ابتداءً خود مشروع ہو، کسی دوسری عبادت کے تابع ہو کر اس کی مشروعیت نہ ہو لہٰذا اگر نمازِ جنازہ یا سجدۂ تلاوت کی نیت سے تیمم کیا تو اس سے عام نماز پڑھنا جائز ہے، اور اگر قرآنِ مجید کو چھونے یا مسجد میں داخل ہونے کی نیت سے تیمم کیا ہو تو اس سے عام نماز پڑھنا جائز نہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved