• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

حکومتی وظیفہ حاصل کرنے کے لیے منگیتر کا نکاح فارم پُر کرکے وظیفہ لینے کا حکم

استفتاء

ایک فوجی ہے سرکار کی طرف سے فوجی کی بیوی کو بھی تنخواہ ملتی ہے لیکن ایک لڑکے کی شادی نہیں ہوئی ہے صرف منگنی ہوئی ہے وہ لڑکا جا کر اپنی بیوی کے لیے فارم پُر کرتا ہے تا کہ بیوی کی تنخواہ جو ابھی تک والدین کے گھر ہے وہ مجھے مل سکے تو کیا یہ تنخواہ لینا جائز ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

جائز نہیں۔

توجیہ: مذکورہ صورت میں اس شخص کی صرف منگنی ہوئی ہے جوکہ صرف وعدہ نکاح ہے، نکاح نہیں ہے، لہٰذا اس شخص کا نکاح فارم  میں اپنی منگیتر کو بیوی ظاہر کروانا جھوٹ پر مشتمل ہے جوکہ جائز نہیں۔

مجمع  الانہر (2/552) میں ہے:

(والكذب حرام إلا في الحرب للخدعة وفي الصلح بين اثنين وفي إرضاء الأهل وفي دفع الظالم عن الظلم) لأنا أمرنا بهذا فلا يبالي فيه الكذب إذا كانت نيته خالصة (ويكره التعريض به) أي بالكذب (إلا لحاجة) كقولك لرجل كل فيقول أكلت يعني أمس فلا بأس به لأنه صادق في قصده وقيل يكره لأنه كذب في الظاهر.

کفایت المفتی (3/36) میں ہے:

منگنی کی جو مجلسیں منعقد کی جاتی ہیں وہ صرف رشتہ اور ناطہ مقرر کرنے کے لئے کی جاتی ہیں ۔ اس میں جو الفاظ استعمال کئے جاتے ہیں وہ وعدہ کی حد تک رہتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ منگنی کی مجلس کے بعد فریقین بھی اس کو نکاح قرار نہیں دیتے بلکہ اس کے بعد نکاح کی مجلس منعقد کی جاتی ہے اور نکاح پڑھایا جاتا ہے اس لئے ان مجالس کے الفاظ میں عرف یہی ہے کہ وہ بقصد وعدہ کہے جاتے ہیں نہ بقصد نکاح ۔ ورنہ نکاح کے بعد پھر مجلس نکاح منعقد کرنے کے لئے کوئی معنی نہیں ۔

کفایت المفتی (3/38) میں ہے:

منگنی کے وقت جو الفاظ کہے جاتے ہیں وہ وعدہ نکاح کے ہوتے ہیں ۔ نکاح منعقد کرنا مقصود نہیں ہوتا۔ اسی لئے نکاح دوبارہ مجلس منعقد کر کے کیا جاتا ہے ۔ پس منگنی کے اوپر نکاح کے احکام جاری نہیں ہوسکتے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved