- فتوی نمبر: 12-18
- تاریخ: 01 مئی 2018
- عنوانات: عبادات > نماز > مکروہات نماز کا بیان
استفتاء
عورتوں کے لیے شریعت کیا کہتی ہے؟ارٹیفیشل جیولری پہننے سے نماز ہوتی ہے یا نہیں؟ سونا چاندی کے علاوہ لوہا پیتل تانبا وغیرہ کی ہو تو نماز ہوتی ہے یا نہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
سونا چاندی کے علاوہ جتنے بھی دھات ہیں مثلا لوہا پیتل تانبا وغیرہ ان دھاتوں کی صرف انگوٹھی ناجائز ہے باقی زیور جائز ہے لہذا ان دھاتوں سے بنی ہوئی انگوٹھی سے صرف نماز میں کراہت ہے تاہم نماز ہو جائے گی اور باقی زیور ناجائز بھی نہیں ہے لہذا ان کے پہننے سے نماز میں کراہت بھی نہیں آئے گی۔
حاشیہ طحطاوی ص211میں ہے:
والثوب الحرير والمغصوب وأرض الغير تصح فيها الصلاة مع الكراهةالتحريمية ذكره السيد وفي السراج والقهستاني تكره الصلاة في الثوب الحرير والثوب المغصوب وإن صحت والثواب إلى الله تعالى.
© Copyright 2024, All Rights Reserved