• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

کپورے کھانا

استفتاء

حضرت بکرا اور بکری کے سپیئر پارٹس کھانا جائز ہے ؟مراد سپیئر پارٹس سے ٹکاٹک کپورے وغیرہ۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

کپورے کھانا جائز نہیں ہے۔

چنانچہ تنویر الابصار (10/512)میں ہے:

وکره تحریما من الشاة سبع :الحیاه والخصیة والغدة والمثانة والمرارة والدم المسفوح والذکر…

وفی سنن الکبر ی للبھیقی (10/12)

عن مجاهدؒ قال کره رسول الله ﷺ من الشاة سبعا المرارة والمثا والغدة والحیا والذکر والانثین والدم.

ترجمہ :حضرت مجاہد ؒ کہتے ہیں رسول اللہ ﷺ بکرکے کے (بلکہ کسی بھی حلال جانورکے)سات اعضاء کھانے کو ناجائز فرماتے تھے یعنی پتہ ،مثانہ ،غدود ،جانور کی شرمگاہ ، آلہ تناسل ، خصیے (کپورے )اور خون

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved