• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

ملٹی لیول مارکیٹنگ میں کام کرنے کاحکم

استفتاء

INTRODUCTION

Oriflame Sweden is a multi national cosmetics company and have been working since 1966. In pakistan they showed up in 2009.

Oriflame is a Direct Selling company and their products are not availeable at stores/shops. You can buy these products through Oriflame Consultants. Idea behind direct selling is to deliver best quality original products directly to customers without any chance of sub-standard/adultration. REGISTRATION

To start earning you have to get registered with Oriflame as beauty consultant by payment of Rs. 550/- directly to company’s bank account. Then company will send you a starter kit (comprises of Product Cetalogue and some other documents) directly to your mailing address. BUSINESS DETAILS  The Oriflame beauty consultant(members) are entitled of straight 20% discount on entire catalogue products e.g. if product A price is Rs. 1000/- in catalogue, our price as beauty consultant  is 20% less i.e. Rs. 800/-. If someone sell product A to his client at Rs. 1000 but he shall send Rs.800 to the company and get immediate profit of Rs 200. As you recommend/sell more products to clients, more will be your immediate profit.this is one method to earn profit.

Now here is second method from which u really able to earn more than 8 lac in 1.5 year. It is team building method. As I am presenting you this opportunity and you will decide to join Oriflame. Your membership is done under my sponsorship, and when you will convince someone to join  Oriflame he will be get registered under your sponsorship and so on…. PROFIT CALCULATIONS

Every product has BP (Bonus Points) depending upon its price. More price more BP.  If we all three are doing a business of 100 BP each, my BP are 300 ( mine+your+your members), your BP are 200 (you+your member) and your member BP are 100….and so on. More your members more will be your BP/benifit and so on. There is different levels of business with different %age of commission.

Points.  Level

200 say 599.  3%

600 say  1199.  6%

1200 say  2399.  9%

2400 say  3999.  12%

4000 say.  6599.  15%

6600 say.  9999.  18%

  1. Points. 21%

ترجمہ:

تعارف :

اوری فلیم سویڈن ایک کامیٹکس کی ملٹی نیشنل کمپنی ہے جو 1966 کو وجود میں آئی ۔ پاکستان میں یہ 2009 سے کام کر رہی ہے ۔ اوری فلیم ایسی کمپنی ہے جو اپنی مصنوعات براہ راست فروخت کرتی ہے، لہٰذا اس کی مصنوعات بازار؍دوکانوں میں دستیاب نہیں ہیں۔ آپ یہ مصنوعات اوری فلیم کے کنسلٹنٹ ہی سے خرید سکتے ہیں۔ اس طریق کار (براہ راست بیچنے) کے پیچھے یہ سوچ ہے کہ گاہک کو بغیر ملاوٹ کے بہترین معیار کی اشیاء براہ راست مل سکیں۔

رجسٹریشن:

آپ کی کمائی کی ابتداء کا طریقہ یہ ہیکہ پہلے اوری فلیم کے ساتھ رجسٹر ہوں جس کی فیس 550 روپے ہے۔ یہ پیسے آپ براہ راست کمپنی کے بینک اکاؤنٹ میں جمع کروائیں گے ۔ کمپنی آپکو ایک  ابتدائی کٹ دیگی جس میں کیٹالوگ بروشر اور دیگرکاغذات ہوں گے جو آپکے دیے ہوئے پتہ پر پہنچیں گے۔

کار و بار کی تفصیل :

پہلے ہی سے اوری فلیم کے کنسلٹنٹ (مشیر )کوکیٹالوگ کی تمام اشیاء پر   ÷20 رعایت دی جاتی ہے۔ مثلاً ایک چیز کی قیمت کیٹالوگ میں 1000 روپے  ہے اس کی قیمت کنسلٹنٹ کے لیے بیس فیصد کم یعنی 800 روپے ہوگی۔ اگر کوئی کنسلٹنٹ وہ چیز1000 روپے کی فروخت کرے گا تو وہ شخص کمپنی میں صرف 800 روپے بھیجنے کا پابند ہوگا اس طرح فوری 200 روپے کا نفع مل گیا ۔ جیسے جیسے آپ زیادہ چیزیں فروخت کریں ؍ مشورہ دیں گے آپ کے نفع کا تناسب بھی بڑھ جائے گا۔یہ کمائی کا ایک طریقہ ہوا۔

دوسرا طریقہ جس کے ذریعے آپ واقعی ڈیڑھ سال کے اندر آٹھ لاکھ سے زائد  کماسکتے ہیں ، ٹیم بنانے کا ہے۔ جیسے آپ کو میں اوری فلیم میں آنے کی  پیشکش کر رہا ہوں ، اگر آپ اوری فلیم میں شامل ہونے کا فیصلہ کرتیہیں  تو آپ کی میمبرشپ میری سپونسرشپ کے تحت ہوگی، علیٰ ہذا اگر آپ کسی کو اوری فلیم میں شامل ہونے پر آمادہ کرتے ہیں تو وہ آپ کی سپونسرشپ کے تحت رجسٹر ہوگا ۔۔۔۔نفع کا حساب اسی تناسب سے ہوگا۔

ہرپروڈکٹ کا اس کی قیمت کے اعتبار سے ایکBP (بونس پوائنٹ )ہوتا ہے۔ جتنی زیادہ قیمت اتنا زیادہ بونس پوائنٹ۔ اگر ہم تینوں میں سے ہر ایک  100 BP  کا کام کرتا ہے تومیرا BP  300 ہوگا(میرا +آپکا + آپکے میمبر کا )آپکاBP   200 ہوگا(آپکا + آپکے میمبر کا)جبکہ آپکے میمبر کا BP 100 ہوگا ۔ جتنے زیادہ آپکے میمبر ہوں گے اتنا زیادہ آپکا ؍نفع ہوگا ۔

مختلف درجوںکے بزنس کے لییکمیشن کاالگ الگ تناسب ہے۔

پوائنٹس        لیول

200 سے 599                 ÷3

600 سے 1199               ÷6

1200 سے2399            ÷9

2400 سے 3999           ÷12

4000 سے 6599           ÷15

6600 سے 9999           ÷18

10000  پوائنٹس ÷21

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ کمپنی کے دوطریقوں میں سے دوسرا طریقہ (MLM)ملٹی لیول مارکیٹنگ پر مشتمل ہے جو کہ  ناجائز ہے ۔

پہلے طریقے میں کمپنی کی مصنوعات بیچنے کے لیے کمپنی کو فیس اداکرکے بیوٹی کنسلٹنٹ بننا ضروری ہے نیز پہلی دفعہ خود خریداری کرنا بھی ضروری ہے شرعی اعتبار سے یہ دونوں باتیں جائز نہیں لہذا یہ طریقہ بھی جائز نہیں ۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved