• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

مخصوص سال میں بیوی سے عمرہ کرنے کاوعدہ کرنا

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

اگر منت مانی جائے کہ عمرہ ادا کرونگا 2018میں   ۔اب بیوی دوسرے ملک میں   ہے وہ پڑھائی کی وجہ سے ان دنوں   میں   نہیں   آسکتی جب میں   جاسکتا ہوں   اور اکیلے مجھے حکومت جانے نہیں   دے گی تو مجھے کیا کرنا چاہیے ؟کیا عمرے کے برابر رقم غریبوں   کو دی جاسکتی ہے ؟یا جب بھی بیوی آئے تو جایا جاسکتا ہے 2018کے بعد؟

وضاحت مطلوب:

منت کے پورے الفاظ کیا تھے؟

جواب وضاحت:

بیوی سے وعدہ کیا تھا کہ 2018میں   عمرے کے لیے جائیں   گے بس یہ الفاظ ادا کیے تھے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت منت کی نہیں   ہے ۔لہذا جب سہولت ہو عمرہ کرسکتے ہیں

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved