• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

براہِ راست پی کمپنی آنے والے کسٹمر کو اس کے علاقے کے ڈیلر کی طرف بھیجنا

استفتاء

*** اپنا مال ڈیلروں کو فروخت کرتی ہے پھر آگے عام گاہکوں کو وہ خود فروخت کرتے ہیں۔ لیکن اگر خریدار براہ راست پی

کمپنی کے دفتر میں آ جائے تو اگر وہ پراجیکٹ والا کسٹمر ہے یعنی کسی کنسٹرکشن کمپنی کا بندہ ہے جس نے کوئیپراجیکٹ لیا ہو ا ہے او ر اسے اپنے پراجیکٹ کیلئے مال چاہئے تو *** اسے پراجیکٹ ڈیل کرنے والے شعبے کی طرف بھیج دیتی ہے اور اگر وہ کسٹمر گھریلو ضرورت کیلئے مال لے رہا ہو تو اس صورت میں *** کی کوشش ہوتی ہے کہ اسے اس کے علاقے کے ڈیلر کے پاس بھیج دیا جائے جو کہ پہلے سے اس علاقے میں کام کررہا ہے تاکہ اس ڈیلر کو مضبوط کیا جائے۔ البتہ اس سلسلہ میں *** کا ڈیلر کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہوتا کہ *** خود کسی گاہک کو ڈیل کرے گی یا نہیں کرے گی۔

مذکورہ بالا معاملے کا شرعاً کیا حکم ہے ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ بالا معاملہ شرعا درست ہے۔   فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved