• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

بیوہ، بیٹے، تین بیٹیوں اور والد میں وراثت کی تقسیم کی ایک صورت

استفتاء

ایک صاحب کا انتقال ہوا، ان کے ورثاء میں ایک بیوہ،  ایک بیٹا، تین بیٹیاں اور والد صاحب حیات ہیں۔ ان کی وراثت شرعی اعتبار سے تقسیم کیسے ہوگی؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں مرحوم کی کل وراثت کے 120 حصے کیے جائیں گے جن میں سے 15 حصے (12.5 فیصد) بیوہ کو، 34 حصے  (28.33 فیصد) بیٹے کو ، 17 حصے (14.16 فیصد فی کس) ہر بیٹی کو  اور 20 حصے (16.67 فیصد) والد کو ملیں گے۔

صورت تقسیم درج ذیل ہے:

24×5=120

بیوہ والد بیٹا تین بیٹیاں
8/1 6/1 عصبہ
3 4 17
3×5 4×5 17×5
15 20 85
15 20 34 17+17+17

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved