• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

بیوی، دو بھائیوں اور ایک بہن میں وراثت کی تقسیم

استفتاء

زید کا انتقال ہوا، زید   کی کوئی اولاد نہیں ہے، زید کے والدین ان سے پہلے ہی فوت ہوچکے   تھے، زید کے ورثاء میں بیوی، دو بھائی اور ایک بہن ہے۔ سوال یہ ہے کہ زید کا ترکہ کیسے تقسیم ہوگا؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ  صورت میں مرحوم کے کل ترکہ کے 20 حصے کیے جائیں گے جن میں سے 5 حصے (25 فیصد) مرحوم کی بیوی کو،  6 حصے (30 فیصدفی کس ) مرحوم کے ہر بھائی کو اور 3 حصے (15 فیصد) مرحوم کی بہن کو ملیں گے۔

صورت تقسیم درج ذیل ہے:

4×5=20

زوجہ 2 بھائی 1 بہن
ربع عصبہ
1 3
1×5 3×5
5 15
5 6+6 3

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved