- فتوی نمبر: 37-158
- تاریخ: 29 نومبر 2026
- عنوانات: خاندانی معاملات > طلاق کا بیان > تین طلاقوں کا حکم
استفتاء
میں نے اپنی بیوی کو غصہ میں ایک طلاق ان الفاظ سے دی ” میں تجھے طلاق دیتا ہوں ” پھر فورا ً رجوع کرلیا اور اکٹھے رہتے رہے پھر کچھ عرصہ بعد ان الفاظ سے طلاق دی ” میں تجھے طلاق دیتا ہوں ” پھر فورا رجوع کرلیا ۔ کچھ عرصہ بعد یہ ہوا کہ میں بچے کو ماررہا تھا تو بیوی بیچ میں آگئی تو میں نے غصہ میں کہا ” جا میں تینوں تیجی وی دتی “(جا میں نے تجھے تیسری بھی دی )۔ لیکن میری طلاق دینے کی نیت نہیں تھی ۔براہ کرم مطلع فرمائیں کہ طلاق ہوئی یا نہیں ؟
بیوی کا بیان :
پہلی طلاق معمولی بات پر غصہ میں انہوں نے دی تھی ۔ پھر ہم نے رجوع کرلیا تھا ۔ دوسری طلاق جب دی تھی تو انہیں کافی غصہ تھا طلاق کا لفظ بولنے کے بعد تالیاں بجانے لگ گئے تھے اور ہنس رہے تھے ۔ حالانکہ کبھی غصہ میں ایسا نہیں کرتے ۔ ایسا لگ رہا تھا جیسے ان پر کوئی آسیب ہو ۔ رات کو سوتے میں ڈر جاتے ہیں ۔ تیسری مرتبہ یہ ہوا کہ ہماری کسی بات پر بحث ہورہی تھی ۔ بچے نے بات ختم کرنے کے لیے کہا کہ چھوڑیں آکر کھانا کھائیں ، تو انہوں نے اس کو تھپڑ ماردیا میں نے کہا کہ بحث ہماری ہورہی ہے اس کو کیوں ماررہے ہیں ۔ تو انہوں نے مجھے کہہ دیا کہ “جا میں تینوں تیجی وی دتی”(جا میں نے تجھے تیسری بھی دی )۔
شوہر کا وضاحتی بیان :
دوسری طلاق کے بارے میں بیوی کے بیان سے متعلق شوہر سے فون پر وضاحت لی گئی تو اس نے درج ذیل بیان دیا۔
دوسری طلاق کے وقت میری طلاق کی نیت نہیں تھی ۔ میں مذاق کررہا تھا اسی لیے میں اس وقت ہنس بھی رہا تھا اور تالیا ں بھی بجائی تھیں ۔ البتہ اس کے بعد میں ایک بزرگ کے پاس گیا تھا انہوں نے بتایا تھا کہ آپ کا گھر خراب کرنے کے لیے آپ پر کچھ کروایا گیا ہے ۔ لیکن میری زندگی کے باقی معاملات کبھی ا س سے متاثر نہ ہوئے سب کچھ نارمل چلتا رہا البتہ ان دنوں غصہ زیادہ آتا تھا ۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں بیوی کے حق میں تیسری طلاق بھی واقع ہوگئی ہے جس کی وجہ سے بیوی شوہر پر حرام ہوگئی ہے۔ لہٰذا اب نہ صلح ہوسکتی ہے اور نہ رجوع کی گنجائش ہے ۔
توجیہ : مذکورہ صورت میں پہلی طلاق کے بعد دوسری طلاق اگرچہ شوہر نے مذاق میں دی ہے اور اس کی طلاق کی نیت نہیں تھی لیکن حدیث مبارکہ کی رو سے طلاق اگر مذاق میں بھی دی جائے تب بھی واقع ہوجاتی ہے لہذا دوسری طلاق بھی واقع ہوگئی ۔ نیز تیسری طلاق کے وقت شوہر کے اس جملہ میں کہ ” جا تینوں تیجی وی دتی ( جا تجھے تیسری بھی دی)” لفظ “تیسری” وصف ہے اور شوہر نے اس کا موصوف ذکر نہیں کیا اوراس کا موصوف طلاق بھی ہوسکتا ہے اور غیر طلاق بھی اس لیے یہ کنایہ ہے اور چونکہ اس میں رد اور سب کا احتمال بھی نہیں ہے اس لیے متمحض للجواب ہے۔جیسے صرف عدد ذکر کیا جائے اور معدود ذکر نہ ہو تو وہ بھی کنایہ ہوتا ہے مثلا ً شوہر بیوی کو کہے کہ ” انت بثلاث “یا “تو بسہ ” ۔ اس لیے حالت اعتدال میں تو بغیر نیت کے اس سے طلاق واقع نہیں ہوتی لیکن دلالت حال یعنی لڑائی جھگڑا اور غضب کا ماحول نیت کے قائم مقام ہوجاتا ہے ۔جس کی وجہ سے قضاءً طلاق واقع ہوجاتی ہے اور یوں سمجھا جاتا ہے کہ گویا شوہر نے یوں کہا ہے “جا تجھے تیسری طلاق بھی دی “۔ لہٰذا مذکورہ صورت میں بھی شوہر نے یہ الفاظ چونکہ غصہ میں کہے ہیں اس لیے بیوی کے حق میں تیسری طلاق بھی واقع ہوگئی ۔
سنن ابی داؤد (رقم الحدیث 2194 )میں ہے :
عن أبي هريرة، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: ” ثلاث جدهن جد، وهزلهن جد: النكاح، والطلاق، والرجعة .
ترجمہ : حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ تین چیزوں کی سنجیدگی بھی سنجیدگی ہے اور ان کامذاق بھی سنجیدگی ہے(یعنی جس طرح یہ سنجیدگی میں واقع ہوجاتی ہیں اسی طرح ہنسی مذاق میں بھی واقع ہوجاتی ہیں) وہ (تینو ں ) نکاح ، طلاق اور رجوع ہیں ۔
فتاوی تاتارخانیہ(4/418)میں ہے:
وإذا قال لامرأته: تو يكي تو سه، أو قال: ترا يكي ترا سه، قال الشيخ الامام ابو القاسم الصفار البلخي رحمه الله: لا يقع، قال الصدر الشهيد: المختار عندي أنه إذا نوى يقع الطلاق، وفي الحجة: ترا سه، المختار أن تقع الثلاث إذا نوى. وفي الظهيرية: وقال غير أبي القاسم: ينبغي أن يكون الجواب على التفصيل: إن كان في حال مذاكرة الطلاق أو في حال الغضب يقع وإلا فلا يقع إلا بالنية .
فتاویٰ قاضیخان علی ہامش الہندیہ (1/ 464) میں ہے:
رجل قال لامرأته: ترايكي أو قال: تراسه، قال الصدر الشهيد رحمه ﷲ تعالى :طلقت ثلاثاً ولو قال: تويكي أو قال :توسه، قال أبو القاسم رحمهﷲتعالى: لا يقع الطلاق ،قال مولانا رضي ﷲ تعالى عنه: وينبغي أن يكون الجواب على التفصيل :إن كان ذلك في حال مذكرة الطلاق أو في حالة الغضب يقع الطلاق وإن لم يكن لا يقع إلا بالنیة كما لو قال بالعربية: أنت واحدة.
شامی (4/524) میں ہے:
وذكر في الفتح هناك: لو قال أنت بثلاث وقعت ثلاث إن نوى لأنه محتمل لفظه، ولو قال لم أنو لا يصدق إذا كان في حال مذاكرة الطلاق لأنه لا يحتمل الرد وإلا صدق
درمختار مع ردالمحتار (4/455) میں ہے:
وكذا يا طال بكسر اللام وضمها لأنه ترخيم أو أنت طال بالكسر وإلا توقف على النية،
(قوله وإلا توقف على النية) أي وإن لم يكسر اللام في غير المنادى توقف الوقوع على نية الطلاق: أي أو ما في حكمها كالمذاكرة والغضب كما في الخانية. وفي كنايات الفتح أن الوجه إطلاق التوقف على النية مطلقا لأنه بلا قاف ليس صريحا بالاتفاق لعدم غلبة الاستعمال ولا الترخيم لغة جائز في غير النداء، فانتفى لغة وعرفا فيصدق قضاء مع اليمين إلا عند الغضب أو مذاكرة الطلاق فيقع قضاء أسكنها أو لا، وتمامه فيه.
درمختار مع ردالمحتار (4/455) میں ہے:
(قوله بالتخفيف) أي تخفيف اللام، أما بالتشديد فهو صريح يقع به بلا نية كما مر في بابه (قوله وأنت أطلق من امرأة فلان) فإن كان جوابا لقولها إن فلانا طلق امرأته وقع ولا يدين لأن دلالة الحال قائمة مقام النية؛ حتى لو لم تكن قائمة لم يقع إلا بالنية نهر في باب الصريح عن الخلاصة فليس من الصريح وإلا لم يتوقف على النية، وعلله في الفتح بأن أفعل التفضيل ليس صريحا فافهم
امداد الاحکام (2/602) میں ہے:
”(سوال): ایک شخص نے حالت تنارع میں اپنی بیوی سے کہا کہ ’’میں تجھ کو کل کو طلاق تکیہ ملن کھڑے کرکے دونگا‘‘ اس نے جواب میں سب وشتم کے کہا کہ ’’تو ابھی طلاق دیدے‘‘ شوہر نے پھر جواب میں کہا کہ ’’ایک، دو، تین‘‘ اور بعد اس کے کہا کہ ’’جا، گھر چلی جا‘‘ اور بعد میں لوگوں نے شوہر کو ملامت وغیرہ کی کہ تم نے کیوں طلاق دی؟ تو اس نے کہا کہ میں نے دل سے طلاقیں نہیں کہیں بلکہ خوف اور ڈرانے کے واسطے کہی ہیں۔ آیا ایسی صورت میں طلاقیں واقع ہوگئیں یا نہیں؟ حوالہ کتب مع عبارت ارسال فرمائیں، عنایت ہوگی۔ بینوا، جزاکم اللہ رب الجلیل۔
الجواب: صورت مسئولہ میں اس شخص کی بیوی پر تین طلاقیں واقع ہوگئیں۔
قال في الخلاصة [2/98]:”وفي الفتاوى رجل قال لامرأته ترا يكي وترا سه او قال تو يكي تو سه قال أبو القاسم الصفار رحمه الله لا يقع شيئ وقال الصدر الشهيد رحمه الله يقع إذا نوى قال وبه يفتى“ قال القاضی [1/464على هامش الهندية]: وينبغي أن يكون الجواب على التفصيل ان كان ذلك في حال مذاكرة الطلاق أو في حال الغضب يقع الطلاق وان لم يكن لا يقع إلا بالنية كما لو قال بالعربية: أنت واحدة.اهـ… قلت: وقد وجدت المذاکرة فی الصورة المسئول عنها والله أعلم.“
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved