• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

گلے کے سوراخ سے رطوبت نکلنے کی وجہ سے وضو کا حکم

استفتاء

ایک آدمی  کے گلے میں پیدائشی دو سوراخ ہیں  اور اس سے بے رنگ پانی جیسی  گاڑھی لیس دار رطوبت خارج ہو جاتی ہے ،درد بالکل نہیں کرتااسکی وجہ سے وضو ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں؟سوراخ باہر کی طرف ہے اور باہر سے نظر آتا ہے اکثر پانی پینے کے بعد خارج ہو جاتا ہے گرمی میں کام کرنے کے دوران بھی خارج ہو جاتا ہے۔

تنقیح:سوراخوں میں  زخم  بالکل نہیں ہے اور لعاب کی طرح لیس دار پانی نکلتا ہے پیپ اور خون نہیں نکلتا۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

ایسی صورت میں پانی نکلنے سے وضو نہیں  ٹوٹے گا۔

فتاویٰ عالمگیری (1/10) میں ہے:

وإذا خرج ‌من ‌أذنه قيح أو صديد ينظر إن خرج بدون الوجع لا ينتقض وضوءه وإن خرج مع الوجع ينتقض وضوءه؛ لأنه إذا خرج مع الوجع فالظاهر أنه خرج من الجرح. هكذا حكى فتوى شمس الأئمة الحلواني – رحمه الله تعالى -. كذا في المحيط وهكذا في الذخيرة والتبيين والسراج الوهاج.

المحیط البرہانی (1/60) میں ہے:

وإذا ‌خرج ‌من ‌أذنه قيح أو صديد ينظر، إن خرج بدون الوجع لا ينقض وضوءه، وإن خرج من وجع ينقض وضوءه؛ لأنه إذا خرج من الوجع، فالظاهر أنه خرج من الجرح، هكذا حكى فتوى شمس الأئمة الحلواني رحمه الله.

الدر  المختار (25) میں ہے:

(‌كما) ‌لا ‌ينقض (‌لو ‌خرج من أذنه) ونحوها كعينه وثديه (قيح) ونحوه كصديد وماء سرة وعين (لا بوجع وإن) خرج (به) أي بوجع (نقض) لانه دليل الجرح.

جامع الفتاویٰ (3/378) میں ہے:

سوال: کیا کان سے پانی پیپ نکلنے سے وضو ٹوٹ  جاتا ہے؟

جواب: کان سے پانی اگر کسی بیماری یا زخم وغیرہ کی وجہ سے نکلے تو اس سے وضو ٹوٹ جائے گا اور بغیر کسی بیماری کے نکلے تو وضو نہیں ٹوٹے گا البتہ کان سے پیپ نکلنے سے ہر حال میں وضو ٹوٹ جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved