- فتوی نمبر: 26-50
- تاریخ: 14 جون 2026
- عنوانات: حظر و اباحت > متفرقات حظر و اباحت
استفتاء
ختم قرآن کریم پر ہماری مساجد و مدارس میں مٹھائی(شیرینی) تقسیم کی جاتی ہے۔کیا یہ عمل ٹھیک ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
چندہ کر کے شیرینی تقسیم کرنا درست نہیں کیونکہ چندہ عام طور پر ایسے طریقے سے کیا جاتا ہے کہ انسان کچھ نہ کچھ دینے پر مجبور ہوجاتا ہے جو کہ حدیث شریف “لا يحل مال امرئ مسلم إلا بطيب نفس منه ” (ترجمہ: کسی مسلمان کا مال اس کی دلی رضامندی کے بغیر حلال نہیں) کی وجہ سے حرام ہے۔ البتہ اگر کوئی شخص بغیر چندہ کیے اپنی جیب سے شیرینی لاکر تقسیم کرے یا کچھ لوگ مل کر از خود اور خوشی سے مٹھائی کا انتظام کریں یا چندہ ایسے طریقے سے کیا جائے کہ جو چندہ دینا چاہے وہ دے اور جو نہ دینا چاہے وہ نہ دے تو درست ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved