• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر

مروجہ پگڑی

استفتاء

دکان کا مالک مروجہ پگڑی  لے کر کرایہ پر اپنی دکان دیتا ہے۔ اور ایک شخص اس مالک دکان سے کرایہ پر دکان لیتا چاہتا ہے۔ تو کیا یہ شخص مروجہ پگڑی دیکر مالک دکان سے کرایہ پر دکان لے سکتا ہے یا نہیں؟ اگر لے سکتا ہے تو کن صورتوں میں ( یعنی اس کا متبادل کیا ہے ؟ ) مسئلہ کی وضاحت فرما دیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مروجہ پگڑی لینا دینا جائز نہیں۔ جواز کی صورت یہ ہے کہ آپ دکان میں سے ایک حصہ خرید لیں۔ دکان  کا ایک حصہ خریدنے کی وجہ سے دکان آپ اور مالک دکان کے درمیان مشترک ہو جائے گی۔ لہذا آپ دکان استعمال کریں اور مالک کو اس کے حصہ کا کرایہ ادا کریں۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved