• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

“این آئی ٹی ” میں پیسے ا نویسٹ کرنے کا حکم

استفتاء

ہم این آئی ٹی (NIT) بنک میں پیسے رکھوانا چاہتے ہیں ۔کیا اس میں پیسے رکھوانا سود تو نہیں؟این آئی ٹی اسلامی اور غیر اسلامی دونوں موجود ہیں ہم اسلامی میں کروانا چاہتے ہیں ۔کیا ہم کروا سکتے ہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

این آئی ٹی چاہے اسلامی ہو یا غیر اسلامی دونوں میں پیسے جمع کروا کر نفع لینا جائز نہیں کیونکہ ان کا پیسے لے کر نفع دینے کا طریقہ کار شرعی نہیں ہے۔مزید تفصیل کیلئے ’’ اسلام اور جدید معیشت و تجارت (مفتی تقی عثمانی صاحب) صفحہ :187تا 190 ‘‘ دیکھیں۔

نوٹ:مذکورہ ادارہ کے بارے میں دارالعلوم کراچی کا حالیہ مؤقف معلوم کرنے کیلئے وہاں کے مفتی  سیدحسین احمد صاحب سے رجوع کیا گیا تو انہوں نے فرمایا ہےکہ اب بھی اس کا نظام درست نہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved