- فتوی نمبر: 32-285
- تاریخ: 03 جون 2026
- عنوانات: حظر و اباحت > متفرقات حظر و اباحت
استفتاء
ایک مسئلہ پوچھنا چاہتا ہوں ۔ہماری ٹائروں کی شاپ ہے ،ہم ٹائر خریدتے ہیں اور دوکان پر فروخت کرتے ہیں ان ٹائروں پر کمپنی کی طرف سے تاریخ اجراء لکھی جاتی ہے لیکن تاریخ تنسیخ اس پر نہیں لکھی جاتی مثلاً اس ٹائر پر 0121 یعنی 01 اس کا ہفتہ لکھا ہے اور21 اس کا سال لکھا ہوا ہے یعنی یہ ٹائر سن 2021 کے پہلے ہفتے میں بنا ہوا ہے اب جیسے جیسے سال گزرتا ہے ٹائروں کی تاریخ پرانی ہوتی جاتی ہے ،پرانی تاریخ والا ٹائر گاہگ نہیں خریدتا ۔ گاہگ نئے ٹائر کی ڈیمانڈ کرتا ہے۔ٹائر اگر چھاؤں میں پڑا رہے تو 5یا 6 سال تک خراب نہیں ہوتا ہے تو کیا ہم ان پرانی تاریخوں والے ٹائروں کی تاریخ چینج (تبدیل) کرسکتے ہیں یا نہیں ؟مثلاً ٹائر سن 2021 میں بنا ہوا ہے ہم اسٹمپ لگوا کر 2024 یا 2025 کرسکتے ہیں یانہیں ؟باقی ٹائر کی کوالٹی میں کوئی فرق نہیں آتا ہے۔
وضاحت مطلوب ہے: کیا فریش اور چھاؤں میں پڑے ہوئے ٹائیرز کی کوالٹی میں کچھ بھی فرق نہیں ہوتا؟
جواب وضاحت: جی 5 سے 6 سال تک چھاؤں میں پڑے ہوئے ٹائر اور نئے فریش ٹائر کی کوالٹی میں کوئی فرق نہیں ہوتا ۔البتہ بعض ٹائر 5 یا 6 سال کے بعد ہارڈ یعنی سخت ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت جائز نہیں ہے اس لیے کہ چھاؤں میں پڑا رہنے کی صورت میں بھی ٹائیر کی عمر گھٹتی ہے اور اس سے قیمت اور کوالٹی میں فرق پڑتا ہے اور ری ڈیٹ کرنے سے خریدار کو دھوکہ ہوتا ہے لہٰذا مذکورہ صورت جائز نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved