- فتوی نمبر: 20-293
- تاریخ: 26 مئی 2024
- عنوانات: مالی معاملات > عبادات > زکوۃ و صدقات > منتقل شدہ فی عبادات
استفتاء
1.اگر کوئی شخص سعودیہ میں ہے اور اس کے بچے پاکستان میں۔تو صدقہ فطر کس اعتبار سے واجب ہو گا پاکستان یا سعودیہ کے اعتبار سے؟
2.اور بالغ بچے اور بچیاں جن کی شادی نہیں ہوئی ان کا صدقہ فطر کس پر ہوگا والدین پریا یہ خود ادا کریں گے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
- اگرقیمت دینی ہے توسعودیہ کے لحاظ سے۔
2۔اگر یہ خود صاحب نصاب ہیں تو ان کے اپنے ذمے ہےورنہ کسی کے ذمے نہیں البتہ والدین پھر بھی دینا چاہیں تو دے سکتے ہیں۔
لان السبب الرأس وهو في السعودية
© Copyright 2024, All Rights Reserved