• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

والدہ کو وراثت میں ملی ہوئی رقم کی تقسیم

استفتاء

ہماری والدہ کا انتقال ہو چکا ہے، ہمیں  ہمارے نانا جان کی وراثت میں  سے ہماری  والدہ کا حصہ ملا ہے جو 700000 (سات لاکھ) روپے ہے اور ہم  2 بھائی ، 3 بہنیں  اور والد صاحب ہیں۔  والدہ کے والدین والدہ سے پہلے  فوت ہوچکے ہیں۔ برائے مہربانی شریعت کے مطابق سب ورثاء کا حصہ بتادیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں  سات لاکھ روپے کے کل 28 حصے کیے جائیں گے   جن میں سے 7 حصے (25 فیصد)  یعنی 175000 (ایک لاکھ پچھتر ہزار) روپے مرحومہ کے شوہر کو، 6حصے (21.42 فیصد) یعنی 150000 (ڈیڑھ لاکھ) روپے  مرحومہ کے ہر بیٹے کو اور 3 حصے (10.71 فیصد) یعنی   75000 (پچتھر ہزار) روپے  مرحومہ کی ہر بیٹی کو ملیں گے۔

صورت تقسیم درج ذیل ہے:

4×7=28

شوہر2بیٹے3بیٹیاں
4/1عصبہ
13
1×73×7
721
7   6+63+3+3

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved