• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

لڈو کھیلنے کاحکم اور کیا لڈو کی وجہ سے لعنت برستی ہے؟

استفتاء

گھر کی بیٹھک میں لڈو کھیلنے سے کیا ہوتا ہے ؟میں نے سنا ہے جہاں لڈو کھیلی جاتی ہے وہاں پر اللہ کی لعنت برستی ہے ۔ کیا یہ ٹھیک ہے ؟اس بارے میں رہنمائی فرمائیں

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

لڈوایسا کھیل ہے جس میں دین یا دنیا کا کوئی قابل ذکر فائدہ نہیں ہے اس لیے کھیلنا ناجائز ہے ۔لیکن یہ بات کہ’’ جہاں کھیلی جاتی ہے وہاں لعنت برستی ہے ‘‘ہمیں کہیں نہیں ملی ۔

مسائل بہشتی زیور(2/482)میں ہے:

وہ کھیل جن میں دینی یا دنیوی کچھ فائدہ نہ ہو ایسے کھیل بھی ناجائز ہیں مثلا لڈو کھیلنا ،ویڈیو گیم کھیلنا۔۔۔وغیرہ کہ ان میں فائدہ کچھ نہیں ،البتہ وقت کاضیاع ہے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved