• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

اعتکاف میں کریم لگانے اورغسل کاحکم

  • فتوی نمبر: 15-228
  • تاریخ: 13 مئی 2024
  • عنوانات:

استفتاء

1۔ اعتکاف میں کریم لگا سکتے ہیں؟

2۔ اعتکاف میں دو یا تین دن بعد نہا سکتے ہیں گرمی کی وجہ سے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔ اعتکاف میں کریم لگا سکتے ہیں۔

2۔ مسجد کی شرعی حدود کے اندر اگر نہانے کا کوئی ایسا نظم بن جائے کہ پانی فرش پر نہ گرے مثلاً کوئی بڑا ٹب رکھ لیا جائے تو اعتکاف میں گرمی کی وجہ سے نہا سکتے ہیں۔ اور اگر ایسی ترتیب نہ بن سکتی ہو بلکہ شرعی مسجد کی حدود سے باہر نکلنا پڑتا ہو تو پھر اعتکاف میں گرمی کی وجہ سے نہیں نہا سکتے۔ اگر نہائیں گے تو اعتکاف ٹوٹ جائے گا۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved