• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

G.P فنڈ

استفتاء

بندہ سرکاری ملازم ہے ۔ سرکاری تریتب کے مطابق   جی۔پی فنڈ کا کھاتہ کھلوانا ہوتاہے ۔ جس میں ماہانہ تنخواہ سے /1380 روپے کٹوتی کرتے ہیں۔ ریٹائرمنٹ پر یہ جمع شدہ رقم /14فیصد منافع کے ساتھ دیتے  ہیں۔ جی۔ پی فنڈ کے فارم پرایک خانے میں لکھا ہوا ہے ۔ کیا آپ انٹرسٹ لینا چاہیں گے یا نہیں؟ پوچھنا یہ  ہے کہ آیا یہ "سود” کے زمرے میں آتا ہے یا نہیں؟

الجواب

جی پی فنڈ پر حکومت جو نفع اپنے پاس سے دیتی ہے اس کی حقیقت ہدیہ کی ہے سود کی نہیں۔ لہذا حکومت سے وہ نفع لے سکتے ہیں جبکہ دل میں ہدیہ لینے کی نیت  ہو ۔ یہ بات صرف لازمی کٹوتی تک ہے۔ فقط واللہ تعالی ٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved