• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

سود کی رقم کا صدقہ، یا کسی مزدور کو دینا

استفتاء

ہمارا ایک کپڑے کا ادارہ ہے، جس میں سوئی گیس کی کمپنی سے ایک بینک گارنٹی پر انٹرسٹ ملا ہے، جو ہم نے بینک میں علیحدہ اکاؤنٹ میں رکھا ہے ۔ کیا ہم اس رقم کو اپنے ذاتی کام یا ادارہ کے کام میں لاسکتے ہیں یا نہیں؟ یا اپنے ادارے کے کسی مزدور کو یہ رقم دے دیں اور وہ اس نیت سے لیں کہ بعد میں اس رقم کو واپس کر دےگا؟۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

سود کی رقم کو فقراء پر تقسیم کر دیں۔  کسی مزدور کو دیں تو خاموشی سے دے دیں۔ اور ادارے کی طرف سے کر کے نہ دیں تاکہ اور مزدوروں کو مانگنے کی تحریک نہ ہو۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved