- رابطہ: 3082-411-300 (92)+
- ای میل: ifta4u@yahoo.com
- فتوی نمبر: 25-388
- تاریخ: اگست 15, 2024
- عنوانات: مالی معاملات, وراثت کا بیان
استفتاء
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص فوت ہوا اور اس کی ایک بیوی ،5بیٹے اور 2 بیٹیا ں ہیں اور اس نے وراثت میں 21 مرلہ زمین چھوڑی ہے تو شرعی اعتبار سے یہ زمین اس کے ورثاء میں کیسے تقسیم ہوگی ؟
وضاحت مطلوب ہے کہ : میت کے والدین اس کی موت کے وقت زندہ تھے یا نہیں ؟
جواب وضاحت :نہیں ۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں 21 مرلہ زمین کو 96 حصوں میں تقسیم کرکے 12 حصے بیوی کو،7-7 حصے ہر بیٹی کو اور 14-14 حصے ہر بیٹے کو ملیں گے ۔
اور مرلوں کے حساب سے بیوی کو 2.625 مرلے، دو بیٹیوں میں سے ہر ایک بیٹی کو1.53125 مرلےاور ہر ایک بیٹے کو 3.0625 مرلے ملیں گے۔
صورت مسئلہ درج ذیل ہے:
8×12=96 21مرلے
زوجہ | 2بیٹی | 5بیٹے | |
ثمن | عصبہ | ||
1×12 | 7×12=84 | ||
12 | فی بیٹی 7 | فی بیٹا 14 | |
2.625 مرلے | 1.53125مرلے فی کس | 3.0625 مرلے فی کس |
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved