- فتوی نمبر: 4-13
- تاریخ: 18 اپریل 2011
- عنوانات: حظر و اباحت > زیب و زینت و بناؤ سنگھار
استفتاء
شرعاً کرتے کے ساتھ کالر سلوانا کیسا ہے؟ کسی عالم نے کہا ہے کہ ناجائز ہے ۔اگر اس میں کافر و مشرکین کے ساتھ مشابہت ہے تو یورپ والوں کی بنائی ہوئی گاڑیوں پر سوار بھی نہ ہونا چاہیے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
کالر لگانا جائز ہے۔ احتیاط کریں تو بہتر ہے۔ نیک لوگوں کے ساتھ مشابہت اختیار کرنی چاہیے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved