• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

طلاق کا میسج آگے اپنی بیوی کو فارورڈ کرنا

استفتاء

ایک آدمی کو کسی نے موبائل فون پر میسج بھیجا ہے۔ اور اس نے پڑھ کر آگے مذاق میں اپنی بیوی کو بھیج دیا وہی میسج۔ الفاظ یہ ہیں۔

Talaq, Talaq, Talaq this word is end of Beauty life are you.

کیا طلاق واقع ہوئی ہے یا نہیں ؟ ان الفاظ سے ۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

سوال میں مذکورہ عبارت کا ترجمہ ہے : "طلاق، طلاق ،طلاق یہ لفظ اختتام ہے خوبصورت زندگی کا کیا تم "۔ آگے میسج کی عبارت مذکور نہیں۔

اس عبارت میں انشاء اور اخبار دونوں کا احتمال ہے۔

اخبار کے احتمال کا اعتبار کریں تو ان الفاظ سے دیانتاً تو کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی اور انشاء کے احتمل کا اعتبار کریں تو چونکہ یہ طلاق طلاق بالکتابت ہے اور کتابت بھی غیر مرسوم ہے۔ اور کتابت غیر مرسومہ سے جب تک نیت نہ ہو  اس وقت تک طلاق واقع نہیں ہوتی۔ چونکہ طلاق دینے کی نیت نہیں ہے اس لیے اس  صورت میں بھی طلاق نہیں ہوئی ۔ خلاصہ یہ ہے کہ مذکورہ صورت میں کسی طور سے طلاق واقع نہیں ہوئی۔

نوٹ: طلاق کا مذاق خطرناک ہے کبھی ہو بھی جاتی  ہے اس لیے ایسی حماقت اور غلطی سے آئندہ پرہیز کریں۔

كما في البحر: فلو قال طالق فقيل له من عنيت فقال امرأتي طلقت امرأته و لو قال امرأة طالق أو قال طلقت امرأة ثلاثاً و  قال لم أعن به امرأتي يصدق.

و أما النوع الثاني فهو أن كتب على قرطاس أو أرض أو حائط كتابا مستبينة لكن لا على وجه المخاطبة امرأته طالق فيسئل عن نيته فإن قال نويت به الطلاق وقع وإن قال لم أنو به الطلاق صدق في القضاء لأن الكتابة على هذا الوجه بمنزلة الكتابة لأن الإنسان قد يكتب هذا الوجه و يريد به الطلاق و قد يكتب لتجويد الخط و لا نية له بالطلاق إلا بالنية. ( بدائع: 3/ 109 )

و في حاشية علامة شلبي على تبيين الحقائق: ( قوله لا على وجه الرسم ) أي لا على الوجه المعتادفي … المقاصد كما يكتب على الكاغذ لتجربة المراد أو القلم ….ايماء الأخرس و كتابته )

في الشامية: الهزل لغة اللعب و اصطلاحاً أن لا يراد اللفظ و لا نية المعنى الحقيقي. و لا المجازي بل أريد به غيرها. ( 3/ 339 )

في البحر: و قال في التلويح و كما أنه يبطل الإقرار بالطلاق و العتاق فيكون كذلك يبطل الإقرار بهما هازلاً لأن الهزل دليل الكذب…. حتى لو أجاز ذلك لم يجز لأن الإجازة إنما تلحق …. يحتمل الصحة. فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved