- فتوی نمبر: 18-141
- تاریخ: 22 مئی 2024
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
ایک شخص نے اپنے پسماندگان میں دوبیویاں،چار بیٹیاں ،اورایک بیٹا چھوڑے ہیں اس شخص کا کل ترکہ ایک کروڑ
(-/10000000)روپے ہے ورثاء کے درمیان وراثت شرعی طور پر کیسے تقسیم ہوگی؟جبکہ والدین حیات نہیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکوہ صورت میں مرحوم کے کل ترکہ (ایک کروڑ)کے 48حصے کیے جائیں گے ،14حصے(یعنی 2916666.66 روپے)بیٹے کو دیئے جائیں گے،ہربیٹی کو7حصے(یعنی 1458333.33روپے)دیئےجائیں گےاور3-3حصے(یعنی 624999.999/ 624999.999روپے) دونوں بیویوں میں تقسیم کیے جائیں گے، صورت تقسیم درج ذیل ہے۔
8×6=48
2بیویاں————- 4بیٹیاں ———– 1بیٹا
1/8————— عصبہ
1×6 7×6
6 42
6————— فی بیٹی7 ——————- 14
فی کس 624999.999————- فی بیٹی1458333.33 —————–2916666.66
© Copyright 2024, All Rights Reserved