• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

تقسیم میراث کی ایک صورت

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

حال ہی میں ہمارے ایک عزیز کی وفات ہوئی ہے، جنھوں نے اپنے پیچھے کچھ مالی اثاثے، سونے کے زیورات اور جائیداد چھوڑی ہے۔ مرحوم غیر شادی شدہ تھے، اِس لیے اُنھوں نے اپنے پیچھے نہ کوئی بیوی چھوڑی ہے، نہ کوئی اولاد۔ اُن کے والدین اور اکلوتی بہن پہلے ہی فوت ہوچکے  تھے۔ متوفّٰی نے اپنے مال کے بارے میں کوئی وصیت بھی نہیں کی ،اور اپنے بعد جو اعزہ واقارب اُنھوں نے بقید حیات چھوڑے ہیں، وہ درج ذیل ہیں:

(1)ایک ماموں(2) دو خالائیں(3) تین وفات پائے ہوئے چچاؤں کی اولاد۔(ایک چچا کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں، دوسرے کے دو بیٹے اور چاربیٹیاں ہیں، جب کہ تیسرے کی صرف تین بیٹیاں ہیں)(4) ایک وفات پائی ہوئی پھوپھی کی اولاد۔(چار بیٹے اور ایک بیٹی)(5) تین وفات پائی ہوئی خالاؤں کی اولاد۔(ایک خالہ کا ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ہیں، دوسری کا صرف ایک بیٹا ہے، جب کہ تیسری خالہ کے دو بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں)۔

مذکورہ بالا صورت حال میں دین وشریعت کی رو سے اِس میت کی وراثت کیسے تقسیم ہوگی اور اِس کے حق دار مرحوم کے کون اعزہ ہوں گے؟ اور اگر مرحوم کے تمام اعزہ واقارب اُس کے ترکے کو اُس کےاور اُس کے والدین کے ایصال ثواب کے لیے خیر کے کاموں میں خرچ کرنےپر راضی ہوں تو کیا ایسا بھی کیا جاسکتا ہے؟ جب کہ متوفی کی طرف ایسی کوئی وصیت بھی نہیں کی گئی ہے۔ براے کرم دلائل کی تفصیل کے ساتھ وضاحت فرمائیے گا۔  جزاکم اللہ خیر الجزاء۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں میت کا ترکہ صرف چار چچازاد بھائیوں  کو ملے گا۔ ان چچازادبھائیوں کی بہنیں اورسوال میں مذکور باقی تمام ورثاء محروم ہوں گے،لہذا میت کے ترکہ کے چار حصے کر کے  ہر ایک چچا زاد بھائی کو ایک ایک حصہ دیا جائے گا ۔ اب اگر یہ چاروں ورثہ (جن میں میت کی میراث  تقسیم کی گئی ہے)اپنی مرضی وخوشی سے میت کے ایصال ثواب کیلئے یا میت کے والدین کے ایصالِ ثواب کیلئے خیر کے کاموں میں خرچ کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں۔

تقسیم کی صورت مندرجہ ذیل ہے۔

 

4

4چچازاد بھائی————–                        9چچازاد بہنیں————                             دیگر اقرباء

عصبہ                      ————-            محروم                                        ————-محروم

1+1+1+1

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved