- رابطہ: 3082-411-300 (92)+
- ای میل: ifta4u@yahoo.com
- فتوی نمبر: 28-6
- تاریخ: جولائی 19, 2024
- عنوانات: خاندانی معاملات, وراثت و میراث و وصیت
استفتاء
محترم مفتی صاحب ہم نے درج ذیل سوال کیا تھا جس میں ہم نے وراثت کی تقسیم پوچھی تھی اور اس کا ہمیں جواب (26/319) فتویٰ نمبر دے دیا گیا تھا اور اس کے مطابق ہم نے وراثت تقسیم کرلی تھی ۔ سوال یہ تھا:
’’ایک شخص فوت ہوا جس کی 2بیویاں 4 بیٹے اور 4 بیٹیاں تھیں پہلی بیوی کی اولاد میں 2 بیٹیاں اور 1 بیٹا ہے اور دوسری بیوی کی اولادمیں3 بیٹے اور2 بیٹیاں ہیں پہلی بیوی کا انتقال اس شخص کی زندگی میں ہی ہوگیا تھا۔اس کے بعد دوسری بیوی کا بھی انتقال ہوگیا اس وقت دوسری بیوی کی والدہ اور 2 بھائی 1 بہن زندہ تھیں،جبکہ والد پہلے ہی فوت ہوگئے تھے۔پھر دوسری بیوی کی ایک بیٹی فوت ہوگئی جوکہ غیر شادی شدہ تھی اور اس کے بعد دوسری بیوی کی والدہ بھی فوت ہوگئی۔دوسری بیوی کی والدہ کے ورثاء میں ان کے 2 بیٹے اور ایک بیٹی تھی ۔سوال یہ ہے کہ اس شخص کا ایک مکان ہے جس کی قیمت ستر لاکھ روپے ہے اس کی تقسیم تمام ورثاء میں کیسے ہوگی؟ ‘‘
تقسیم کے دوران جو خرچہ آیا وہ ایک بھائی نے اٹھایا۔ خرچہ کی رقم 145600 روپے ہے۔اب سوال یہ ہے کہ یہ خرچہ تمام ورثاء کے درمیان کس طرح تقسیم ہوگا؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں کل خرچہ (145600) کے 26880 حصے کیے جائیں گے جن کی تقسیم درج ذیل ہے:
نام ورثاء | شرعی حصہ | فیصد | رقم |
پہلی بیوی کا بیٹا | 3920 | %14.583 | 21233.33 |
پہلی بیوی کی 1 بیٹی | 1960 | %7.291 | 10616.66 |
پہلی بیوی کی2 بیٹی | 1960 | %7.291 | 10616.66 |
دوسری بیوی کا 1 بیٹا | 5170 | %19.233 | 28004.166 |
دوسری بیوی کا2 بیٹا | 5170 | %19.233 | 28004.166 |
دوسری بیوی کا 3 بیٹا | 5170 | %19.233 | 28004.166 |
دوسری بیوی کی 1بیٹی | 2585 | %9.616 | 14002.083 |
دوسری بیوی کا1 بھائی | 378 | 1.406% | 2047.5 |
دوسری بیوی کا 2 بھائی | 378 | 1.406% | 2047.5 |
دوسری بیوی کی 1 بہن | 189 | 0.703% | 1023.75 |
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved