• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

کیا مرنے کےبعد ورثاء کے تقسیم میراث نہ کرنے سے مرنے والے کو عذاب ہوتا ہے

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سعودی میں کسی عالم نے یہ مسئلہ بیان کیا کہ

مرد کی وفات کے بعد بیوہ کے لیے شرط ہے کہ عدت کے دوران ہی وراثت تقسیم کردے ،ور نہ مرنے والے کو عذاب ہو گا ۔

سوال کیا عدت کے دوران وراثت کی تقسیم بیوہ کے ذمہ ہے ؟دوسرا ایسا نہ کرنے پر  مردے کو عذاب ہو گا؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اگر ورثاء تقسیم وراثت کا مطالبہ کریں اور ورثاء یا غیر ورثاء میں سے کوئی بلا کسی معقول وجہ کے رکاوٹ ڈالے تو وہ گناہگار ہوگا ،اس میں نہ توعدت کی تخصیص ہے نہ بیوہ کی ،تاہم وراثت تقسیم نہ کر نے سے مرنے والے کو گناہ نہیں ہوتا۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved