- رابطہ: 3082-411-300 (92)+
- ای میل: ifta4u@yahoo.com
- فتوی نمبر: 27-310
- تاریخ: اگست 16, 2024
- عنوانات: مالی معاملات, وراثت کا بیان
استفتاء
والد صاحب مرحوم وفات پاگئے ہیں، مرحوم کی اہلیہ حیات ہے اور 2بیٹے اور2بیٹیاں حیات ہیں۔ کل رقم 76 لاکھ ہے۔ اس رقم کی تقسیم ورثاء میں کیسے ہو گی؟
وضاحت مطلوب ہے کہ: والد مرحوم کی وفات کے وقت ان کے والدین میں سے کوئی زندہ تھا؟
جوابِ وضاحت: مرحوم کی والدہ زندہ تھیں اور اب بھی زندہ ہیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں والد کے ترکہ 76 لاکھ کے 144 حصے کیے جائیں گے، جو ورثاء میں مندرجہ ذیل طریقے سے تقسیم ہوں گے:
ورثاء | شرعی حصے | فیصد | رقم |
والدہ | 24 | 16.66 | 12,66,667 |
بیوی | 18 | 12.5 | 9,50,000 |
بیٹا1 | 34 | 23.61 | 17,94,444 |
بیٹا2 | 34 | 23.61 | 17,94,444 |
بیٹی1 | 17 | 11.8 | 8,97,222 |
بیٹی2 | 17 | 11.8 | 8,97,222 |
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved