- فتوی نمبر: 6-331
- تاریخ: 14 فروری 2014
- عنوانات: حظر و اباحت > تصاویر
استفتاء
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے: جہاں پر تصاویر ہوں وہاں پر ملائکہ نہیں آتے۔ (بخاری: 3225)۔
مسئلہ یہ ہے کہ اسٹور پر بہت ساری اشیاء ایسی ہیں جن کے ڈبوں پر تصاویر بنی ہوتی ہیں، کیا اس کے اثرات کاروبار پر ہوں گے؟ کیا آپ ﷺ کا یہ فرمان ایسے اسٹور کے لیے بھی ہو گا؟
اگر ہم کچھ مزدور تصاویر کے مسخ کرنے کے لیے رکھ لیں تو یہ کیسا رہے گا؟ رخصت و عزیمت دونوں راستوں کی رہنمائی کریں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
خرید و فروخت کی اشیاء یا ان کے ڈبوں پر جو تصاویر ہوں ان کو دکان پر فروخت کے لیے سجانا درست نہیں، یہ چیز ان کے حق میں تعظیم ہے اور تصویر کی تعظیم ملائکہ رحمہ کے داخل ہونے میں رکاوٹ ہے۔
و خبر جبريل عليه السلام معلول بالتعظيم بدليل الحديث الآخر و غيره فعدم دخول الملائكة إنما هو حيث كانت الصورة معظمة. (رد المحتار: 2/ 505) فقط و الله تعالی أعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved