- فتوی نمبر: 6-397
- تاریخ: 20 جون 2014
استفتاء
ہمارے دو تین جاننے والے ہیں ان کے نام “محمد پرویز” ہیں، کیا ایسا نام درست ہے؟ یا فیروز؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
“پرویز “شاہ ایران کا نام تھا جس نے آنحضرت ﷺ کا نامۂ مبارک چاک کیا تھا (نعوذ باللہ) اور ہمارے زمانے میں مشہور منکر حدیث کا نام تھا، اس لیے ایسا نام رکھنا مناسب نہیں، البتہ “فیروز” نام میں کوئی مضایقہ نہیں، “فیروز” ایک صحابی کا نام بھی ہے، جنہوں نے مدعی نبوت اسود عنسی کو قتل کیا (بحوالہ خلاصہ تذہب، تہذیب الکمال) باقی اگر کوئی حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے قاتل کی نیت سے یہ نام رکھتا ہے تو جیسی نیت ویسی مراد۔ (آپ کے مسائل اور ان کا حل: 8/ 32) فقط و اللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved