- فتوی نمبر: 33-244
- تاریخ: 28 جون 2025
- عنوانات: عبادات > روزہ و رمضان > روزہ توڑنے والی چیزوں کا بیان
استفتاء
میری ایک عادت ہے جس پر میں قابو پانے کی کوشش کر رہا ہوں وہ یہ کہ کبھی کبھی اپنے ہونٹ چبانے لگتا ہوں یعنی ہونٹوں پر موجود چھلکا جو اکثر تھوک دیا جاتا ہے مگر کبھی بے دھیانی میں نگل بھی لیا جاتا ہے۔ اس حالت میں روزے کا کیا حکم ہو گا؟ روزے کی حالت میں بے دھیانی میں ایسا ہو تو روزہ باقی رہتا ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں روزہ یاد ہوتے ہوئے ہونٹ کا چھلکا نگلنے سے روزہ ٹوٹ جائے گا اور اگر چھلکا نگلتے وقت روزہ یاد نہ ہو تو روزہ نہیں ٹوٹے گا۔
الدر المختار (2/415) میں ہے:
(ولو أكل لحما بين أسنانه) إن (مثل حمصة) فأكثر (قضى فقط وفي أقل منها لا) يفطر (إلا إذا أخرجه) من فمه (فأكله) ولا كفارة لأن النفس تعافه (وأكل مثل سمسمة) من خارج (يفطر) ويكفر في الأصح (إلا إذا مضغ بحيث تلاشت في فمه) إلا أن يجد الطعم في حلقه كما مر.
ہندیہ (1/202) میں ہے:
وإن تمضمض أو استنشق فدخل الماء جوفه إن كان ذاكرا لصومه فسد صومه وعليه القضاء، وإن لم يكن ذاكرا لا يفسد صومه كذا في الخلاصة وعليه الاعتماد.
حاشیۃ الطحطاوی علی مراقی الفلاح (1/341) میں ہے:
لو تناول شيئا من خارج ولو سمسمة أو قطرة مطر فوصلت إلى حلقه فسدت صلاته وصومه إذا كان ذاكرا.
ہندیہ (1/202) میں ہے:
وإذا ابتلع ما لا يتغذى به، ولا يتداوى به عادة كالحجر والتراب لا يوجب الكفارة كذا في التبيين، ولو ابتلع حصاة أو نواة أو حجرا أو مدرا أو قطنا أو حشيشا أو كاغدة فعليه القضاء، ولا كفارة كذا في الخلاصة.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved