- فتوی نمبر: 34-50
- تاریخ: 04 ستمبر 2025
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
مرحوم کی وراثت کی کل مالیت 25 لاکھ روپے ہے اور ورثاء میں ایک بیوہ، 4 بیٹے اور4 بیٹیاں ہیں ۔ وراثت کیسے تقسیم ہوگی؟
نوٹ: مرحوم کے والدین مرحوم سے پہلے ہی فوت ہوگئے تھے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں مرحوم کی وراثت کے 96 حصے کیے جائیں گے جن میں سے 12 حصے (12.5 فیصد) مرحوم کی بیوہ کو، 14 حصے (14.6 فیصد فی کس) مرحوم کے ہر بیٹے کو اور 7 حصے (7.3 فیصد فی کس) مرحوم کی ہر بیٹی کو ملیں گے۔
اس حساب سے 25 لاکھ کی تقسیم اس طرح ہوگی کہ مرحوم کی بیوہ کو 3,12,500 روپے، مرحوم کے ہر بیٹے کو 3,64,583 روپے اور ہر بیٹی کو 1,82,292 روپے ملیں گے۔
صورت تقسیم درج ذیل ہے:
8×12=96
بیوہ | 4بیٹے | 4بیٹیاں |
8/1 | عصبہ | |
1 | 7 | |
1×12 | 7×12 | |
12 | 84 | |
12 | 14+14+14+14 | 7+7+7+7 |
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved