• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

فرض نماز کی پہلی رکعت میں لمبی سورت کا ایک رکوع پڑھنے اور دوسری رکعت میں اسی سورت کا آخری رکوع پڑھنے کا حکم

استفتاء

فرض نماز ميں  لمبی سورت کا ایک رکوع پہلی رکعت میں پڑھ لیں اور آخری رکوع دوسری رکعت میں پڑھ لیں تو کیا ایسا کرنا صحیح ہے یا دوسری سورت  ہی پڑھنی چاہیے؟اور نفل میں پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

فرض نماز کی پہلی رکعت میں لمبی سورت کا ایک رکوع اور دوسری رکعت میں اسی  سورت کا آخری رکوع پڑھ سکتے ہیں لیکن یہ خلاف اولی ہے۔نفل نماز میں پڑھ سکتے ہیں۔

درمختار مع ردالمحتار(2/329)میں ہے:

‌لا بأس …..أن ‌يقرأ ‌في ‌الاولى من محل وفي الثانية من آخر ولو من سورة إن كان بينهما آيتان فأكثر …………ولا يكره فى النفل شئ من ذلك.

قوله :(ولو من سورة إلخ) واصل بما قبله أي لو قرأ من محلين، بأن انتقل من آية إلى أخرى من سورة واحدة لا يكره إذا كان بينهما آيتان فأكثر، لكن الأولى أن لا يفعل بلا ضرورة لأنه يوهم الإعراض والترجيح بلا مرجح شرح المنية.

ہندیہ (1/152) میں ہے:

‌ولو ‌قرأ ‌بعض السورة في ركعة والبعض في ركعة قيل يكره وقيل لا يكره وهو الصحيح. كذا في الظهيرية ……… هذا كله فى الفرائض واما فى السنن فلا يكره.

تبیین الحقائق (1/131) میں ہے:

‌وإن ‌قرأ ‌بعض ‌السورة في ركعة وبعضها في الثانية الصحيح أنه لا يكره.

احسن الفتاویٰ (3/77) میں ہے:

سوال: اگر ایک رکعت میں آدھی سورت پڑھی اور دوسری رکعت میں اسی سورت کا باقی حصہ پڑھا تو اس میں کوئی کراہت تو نہیں؟

جواب: بلا کراہت جائز  ہے۔ البتہ درمیان میں ایک آیت چھوڑنا مکروہ ہے، دو یا زیادہ آیت چھوڑنے میں کراہت نہیں مگر خلاف اولیٰ ہے۔

عمدۃ الفقہ(2/119)میں ہے:

     اگر پہلی رکعت میں ایک سورت  سے ایک جگہ سے پڑھے اور دوسری رکعت میں اسی سورت  میں سے دوسری جگہ سے پڑھے تو اگر دونوں جگہوں میں دو آیتوں یا زیادہ کا فاصلہ ہو تو مکروہ نہیں ہے اس لئے کچھ مضائقہ نہیں ہے یہی صحیح ہے لیکن بلا ضرورت ایسا کرنا خلاف اولی  ہےکیونکہ اس میں اعراض اور بلا وجہ ترجیح کا وہم ہوتاہے …………………. کراہت کا یہ سارا بیان فرض نمازوں کا تھا اور ان مذکورہ کراہتوں میں سے نفلوں اور سنتوں میں کوئی چیز مکروہ نہیں۔

مسائل بہشتی زیور(1/177)میں ہے:

مسئلہ: اگر پہلی رکعت میں ایک سورت سے ایک جگہ سے پڑھے اور دوسری رکعت میں اسی سورت میں سے  دوسری جگہ سے پڑھے تو اگر دونوں جگہوں میں دو دو آیتوں کا یا زیادہ کا فاصلہ ہو تو مکروہ نہیں۔ پھر بھی بہتر ہے کہ ایسا نہ کرے اور اس سے کم فاصلہ ہوتو مکروہ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved