• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

تین مرتبہ بیوی کو” میں تمہیں طلاق دیتا ہوں” کہنے کا حکم

استفتاء

آج سے بیس دن پہلے میرے شوہر نے مجھے شرعی طو رپر تین لفظ بول دیے ہیں لیکن انہوں  نے بعد میں کہا کہ میرا ارادہ نہیں تھا ،وہ نشے کی حالت میں بول گئے کیا اس چیز کا کوئی حل ہے؟

بیوی کا بیان:

 میں نے یہ الفاظ کہ” میں تمہیں طلاق دیتا ہوں” ایک مرتبہ سنے ہیں اور آس پاس والوں کا کہنا ہے کہ شوہر نے یہ الفاظ تین بار  کہے ہیں اور شوہر نے چرس کا سگریٹ  پیا ہوا تھا اور انہوں نے اس وقت کسی سے بدتمیزی نہیں کی ۔

دارالافتاء کے نمبر سے شوہر  سے رابطہ کیا گیا تو اس نے مندرجہ ذیل بیان دیا:

میں نے اپنی بیوی کو یہ الفاظ کہ”میں تمہیں طلاق دیتا ہوں، میں تمہیں طلاق دیتا ہوں، میں تمہیں طلاق دیتا ہوں”  کہے ہیں اور میں قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں نے کوئی نشہ نہیں کیا ہوا تھا ، میں اپنے پورے ہوش وحواس میں تھا، مجھے معلوم تھا کہ میں کیا کہہ رہا ہوں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں تینوں  طلاقیں واقع ہوچکی ہیں  جن کی وجہ سے بیوی شوہر پر حرام ہوچکی ہے لہذا اب نہ تو رجوع ہوسکتا ہے اور نہ صلح کی گنجائش ہے۔

توجیہ: مذکورہ صورت میں بیوی نے اگرچہ یہ الفاظ “میں تمہیں طلاق دیتا ہوں” ایک مرتبہ سنے ہیں لیکن  آس پاس والوں نے تین مرتبہ سنے ہیں  اور شوہر خود   بھی اس بات کا اقرار کرتا ہے  کہ میں نے  تین مرتبہ یہ الفاظ کہے ہیں لہٰذا  تینوں طلاقیں  واقع ہوگئی ہیں اور بیوی شوہر پر حرام ہوچکی ہے۔

الدر المختار  مع ردالمحتار (4/509) میں ہے:

[فروع] كرر لفظ الطلاق وقع الكل

قوله: (كرر لفظ الطلاق) بأن قال للمدخولة: أنت طالق أنت طالق أو قد طلقتك قد طلقتك أو أنت طالق قد طلقتك أو أنت طالق وأنت طالق

بدائع الصنائع (3/295) میں ہے:

وأما الطلقات الثلاث فحكمها الأصلي هو زوال الملك وزوال حل المحلية أيضا حتى لا يجوز له نكاحها قبل التزوج بزوج آخر لقوله عز وجل {فإن طلقها فلا تحل له من بعد حتى تنكح زوجا غيره}

ہندیہ (2/411) میں ہے:

«وإن كان الطلاق ثلاثا في الحرة أو ثنتين في الأمة لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره نكاحا صحيحا ويدخل بها ثم يطلقها أو يموت عنها كذا في الهداية.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved