• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

مہر میں عمل اجمال پر ہوگا یا تفصیل پر؟

استفتاء

کیا فرماتے ہیں علماء دین اور مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ عثمان کا نکاح دسمبر 2015 میں ہوا اور نکاح پرت کے کالم نمبر 13 میں مہر کی رقم مبلغ “چار لاکھ دس ہزار روپے” مقرر ہوئی۔ اس کے مطابق نکاح پرت کے کالم نمبر 14، 15 اور 16 میں درج کیا گیا کہ مبلغ ایک لاکھ پچاس ہزار کے عوض زیورات طلائی وزنی تین تولے عند الطلب ادا ہونگے اور مبلغ دو لاکھ ساٹھ ہزار کے عوض ایک عدد پلاٹ رقبہ تین مرلہ ادا ہونگے۔ بیوی کی طرف سے کئی مرتبہ حق مہر معاف بھی کیا گیا اور ناخوشگوار ماحول میں حق مہر طلب بھی کیا گیا۔ عثمان کا خیال ہے کہ وہ حق مہر آج مؤرخہ: 20.03.2022 کو بیوی کے مطالبے کے بغیر خوش اسلوبی سے ادا کردے۔ کیا عثمان آج مؤرخہ: 20.03.2022 کو مہر کی رقم مبلغ”چار لاکھ دس ہزار روپے” ادا کرے یا سونے کی موجودہ رقم کے مطابق ادا کرے چونکہ بات کرنے پر بیوی کا مطالبہ ہے کہ موجودہ سونے کی رقم پر ادا کرو اور پلاٹ رقبہ تین مرلے جس کی مالیت آج مبلغ چھ لاکھ روپے ہے وہ بھی رجسٹری کروا کر دو۔ عثمان نے مندرجہ ذیل کتب کا مطالبہ بھی کیا مگر مسئلہ میں تشویش باقی ہے:

1- امداد الفتاوی۔

2- فتاوی دار العلوم دیوبند۔

3- آپ کے مسائل اور ان کا حل۔

4- بہشتی زیور۔

نکاح نامہ کی کاپی ساتھ لف ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں نکاح نامے کی شق نمبر: 16،15،14 میں مہر کی جو تفصیل ذکر کی ہے اس کے مطابق مہر کی ادائیگی ہوگی کیونکہ شق نمبر 13 میں اجمال ہے اور شق نمبر 14، 15 اور 16 شق نمبر 13 کی  تفصیل ہے اور عمل تفصیل پر ہوگا نہ کہ اجمال پر۔

المبسوط للسرخسی  (6/ 218) میں ہے:

(قال) وإن قال اختاري تطليقة فقالت قد اخترتها فهي واحدة رجعية؛ لأن قوله تطليقة بمنزلة التفسير لأول كلامه والمبهم إذا تعقبه تفسير يكون الحكم لذلك التفسير

المبسوط للسرخسی  (16/ 54) میں ہے:

وإن استأجر ثلاثة أشهر شهرين بدرهم وشهرا بخمسة فالشهران الأولان بدرهم؛ لأن الكلام المبهم إذا تعقبه تفسير فالحكم لذلك التفسير

المحیط البرہانی (6/ 185) میں ہے:

لأن الكلام إذا تعقبه تفسير كان الحكم له

تبيين الحقائق (5/ 104) میں ہے:

لأن الكلام المبهم إذا تعقبه تفسير فالحكم لذلك التفسير

النہایہ فی شرح الہدایہ (18/ 253) میں ہے:

فالكلام المبهم إذا تعقبه تفسير فالحكم لذلك التفسير.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved