فائل سسٹم کے ذریعہ زمین کی خرید وفروخت
- فتوی نمبر: 26-329
- تاریخ: 01 جولائی 2026
- عنوانات: مالی معاملات > خرید و فروخت > پراپرٹی کی خرید و فروخت کے احکام
استفتاء
کاروبار کی غرض سے ہاؤسنگ سوسائٹی میں investment کی ہے زمین کی الاٹمنٹ فائل سسٹم کے ذریعہ ہوتی ہے زمین کی پوزیشن واضح نہیں ہوتی۔زمین کا کاروبار فائل کے ذریعہ (لین دین )ہوتا رہتا ہے۔کیا شرعا زمین کی اس طرح خرید و فروخت کرنا صحیح ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
واقعتا اگر جگہ سوسائٹی کی ملکیت میں آچکی ہو تو اس کو خریدنا جائز ہے چاہے تعین نہ ہو۔اور آگے فروخت کرنا بھی جائز ہے۔اور اگر خود سوسائٹی کی ملکیت میں نہ ہو چاہے نقشہ میں ہو تو اسکی نہ خرید جائز ہے نہ فروخت جائز ہے۔
ھدایہ (3/38)میں ہے:
ومن اشترى عشرة أذرع من مائة ذراع من دار أو حمام فالبيع فاسد عند أبي حنيفة، وقالا: هو جائز
ہدایہ (3/38)حاشیہ میں ہے:
دار أو حمام:أعني أن يكون المبيع مما ينقسم أو ممالاينقسم(العناية)
شرح مجلہ(1/107)میں ہے:
يصح بيع الحصة المعلومة الشائعة بدون اذن الشريك.
بدائع الصنائع(4/339)ہے:
(ومنها) أن يكون مملوكا لأن البيع تمليك فلا ينعقد فيما ليس بمملوك …..
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved