• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

اذان میں پہلے، تیسرے اور پانچویں اللہ اکبر کے راء کی حرکت

استفتاء

مسائل بہشتی زیور(1/156) میں ہے:

مسئلہ:اذان میں دوسرے اور چوتھے اور چھٹے اللہ اکبر کی راء پر جزم یعنی سکون پڑھے اور حرکت نہ دے اور پہلے تیسرے اور پانچویں اللہ اکبر اور اقامت میں ہر اللہ اکبر کی راء کو بھی سکون پڑھے۔ اور اگر صرف راء کو اگلے کلمہ کے ساتھ ملا کر پڑھے تو وقف کی نیت کے ساتھ یا راء زبر کے ساتھ ملا کر پڑھنا سنت ہے۔ اس راء کی پیش کے ساتھ ملانا خلاف سنت ہے ۔

مذکورہ مسئلہ میں “تو وقف کی نیت کے ساتھ یا راء زبر کے ساتھ ” کی عبارت میں لفظ “یا” درست  ہے یا نہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ  عبارت میں لفظ “یا” درست نہیں۔

شامی (2/64) میں ہے:

وفي الإمداد: ويجزم الراء أي يسكنها في التكبير قال الزيلعي: يعني على الوقف، لكن في الأذان حقيقة، وفي الإقامة ينوي الوقف اهـ أي للحدر، وروي ذلك عن النخعي موقوفا عليه، ومرفوعا إلى النبي صلى الله عليه وسلم أنه قال «الأذان جزم، والإقامة جزم، والتكبير جزم» )

قلت: والحاصل أن التكبيرة الثانية في الأذان ساكنة الراء للوقف ورفعها خطأ، وأما التكبيرة الأولى من كل تكبيرتين منه وجميع تكبيرات الإقامة، فقيل محركة الراء بالفتحة على نية الوقف، وقيل بالضمة إعرابا، وقيل ساكنة بلا حركة على ما هو ظاهر كلام الإمداد ….. ……. وحاصلها أن السنة أن يسكن الراء من ” الله أكبر ” الأول أو يصلها ب ” الله أكبر ” الثانية، فإن سكنها كفى وإن وصلها نوى السكون فحرك الراء بالفتحة، فإن ضمها خالف السنة؛ لأن طلب الوقف على ” أكبر ” الأول صيره كالساكن أصالة فحرك بالفتح

عمدۃ الفقہ (2/31) میں ہے:

اذان اور اقامت میں ہر کلمہ پر وقف کا سکون کرے (یعنی دوسرے کلمہ سے حرکت کے ساتھ وصل نہ کرے) لیکن اذان میں حقیقۃ سکون (اصطلاحی وقف) کرے یعنی سانس کو توڑ دے اور اقامت میں سکون کی نیت کرے کیونکہ اس میں رک رک کے کہنا نہیں ہے اور اذان میں ہر دوسری دفعہ کے اللہ اکبر (یعنی دوسرے اور چوتھے اور چھٹے) کی رے کو بھی حقیقتاً وقف کا سکون (جزم) کرے اور حرکت نہ دے اور اس کو رفع (پیش) کرنا غلطی ہے اور ہر دو تکبیروں کے پہلے اللہ اکبر کی یعنی پہلے اور تیسرے اور پانچویں کی اور اقامت کے اندر ہر اللہ اکبر کی رے کو سکون کرنا یا اگر وصل کرے تو وقف کی نیت کے ساتھ فتح (زبر) کے ساتھ وصل کرنا سنت ہے اگر ضمہ (پیش)سے وصل کیا تو خلاف سنت ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved