• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

کالے خضاب لگانے والے امام کے پیچھے نماز پڑھنا

استفتاء

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام سیاہ خضاب یا سیاہ مہندی لگانے کے بارے میں ؟خاص طور پر امام مسجد ،خطیب ،مؤذن کے بارے میں جبکہ ان کی بار بار اس مسئلہ کی جانب توجہ مبذول کرائی گئی ہو۔حتی کہ سرخ مہندی کے بارے میں بھی ترغیب دی گئی ہو مگر تاحال کوئی رجوع نہیں ہے۔لہذا نمازی حضرات کے لیے کیا حکم ہے ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

جو نمازی ایسے امام کو ہٹانے پر قادر ہیں ان کی نماز ان کے پیچھے مکروہ ہے دوسرے حضرات پیارو محبت سے کہنا سننا کرتے رہیں اور امام صاحب کو بھی چاہیے کہ کالے رنگ پر بلاوجہ اصرار نہ کریں گہرا کلیجی رنگ استعمال کرلیں۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved