- فتوی نمبر: 11-343
- تاریخ: 08 اپریل 2018
- عنوانات: عبادات > نماز > امامت و جماعت کا بیان
استفتاء
حرم میں جب جماعت ہوتی ہے تو ہوٹل میں بھی آواز آتی ہے تو ہوٹل ہی میں عورت جماعت کے ساتھ نماز پڑھے تو ان کو جماعت کا ثواب ملے گا ؟اور اگر مرد بھی پڑھ لیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
باجماعت نماز کے لیے صفوںمیں اتصال (ملا ہوا ہونا )شرط ہے اور چونکہ عام طور پر ہوٹل اور مسجد کے درمیان خاصہ فاصلہ ہوتا ہے اس لیے جماعت کے ساتھ نماز پڑھنا صحیح نہیں۔لہذا ثواب بھی نہیں ملے گا۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved