- رابطہ: 3082-411-300 (92)+
- ای میل: ifta4u@yahoo.com
- فتوی نمبر: 12-368
- تاریخ: جولائی 18, 2024
- عنوانات: خاندانی معاملات, طلاق و عدت
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مرد بیوی سے لڑائی جھگڑا کرتے ہوئے کہ آپ نے فون پر دوسرے آدمی سے بات کیوں کی ،کہا :’’جدھر مرضی ہے جائو میری طرف سے طلاق ہے ‘‘پانچ دفعہ کہا ہے تو کیا طلاق ہو جاتی ہے ؟اگر ہو جاتی ہے تو اس کا ازالہ کیا ہے؟
وضاحت مطلوب ہے:
غصے کی کیفیت کیا تھی؟
جواب وضاحت:
سخت غصے میں لڑائی ہو رہی تھی یہ سب باتیں موبائل فون پر ہوتی ہیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں اگرچہ شوہر غصے میں تھا لیکن یہ غصے کا شدید درجہ نہیں ۔اس لیے تینوں طلاقیں واقع ہو گئی ہیں نکاح مکمل طور سے ختم ہو گیا ہے اب نہ صلح ہو سکتی ہے اور نہ رجوع کی گنجائش ہے
© Copyright 2024, All Rights Reserved