• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

بچی کا نام ’’رملہ‘‘ رکھنا ۔ 2.دس سال کی عمر کے بچوں کا اکٹھے سونے کا حکم

استفتاء

1.سب اپنی بچی کا نام رملہ رکھنا چاہتے ہیں کیا یہ نام رکھنا جائز ہے؟

2.اس کا مطلب کیا ہے؟

3.کیا کسی صحابیہؓ کا نام مبارک بھی ہے؟

4.کیا یہ نبی کریم ﷺ کو پسند ہے؟

5.دس سال اور اس سے زائد عمر کے بہن بھائی اکٹھے سو سکتے ہیں؟

6.دس سال اور اس سے زائد عمر کی لڑکیاں اکٹھے سو سکتی ہیں؟

7.کیا دس سال کا بیٹا والدہ کے ساتھ سو سکتا ہے؟

8.دس سال یا زائد عمر کی بیٹی والد صاحب کے ساتھ سو سکتی ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1.جائز ہے۔

2.زمین کا ٹکڑا۔

  1. رملہ ام المؤمنین ام حبیبہؓ کا نا م ہے۔

4.معلوم نہیں۔

5.نہیں سو سکتے۔

6.سو سکتی ہیں بشرطیکہ دونوں نے کپڑے پہنے ہوئے ہوں۔

7.نہیں سو سکتا۔

8.نہیں سو سکتی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved