- فتوی نمبر: 8-212
- تاریخ: 25 فروری 2016
- عنوانات: خاندانی معاملات
استفتاء
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے والد صاحب فوت ہو گئے ہیں۔ ورثاء میں بیوی، 7 بیٹے اور 6 بیٹیاں چھوڑی ہیں۔ اور ترکہ میں 100 کنال زمین چھوڑی ہے۔ تو اب شریعت کی رو سے کس کو کتنے حصے ملیں گے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں کل زمین کے 160 حصے کر کے 20 حصے بیوی کو، اور 7-7 حصے ہر بیٹی کو، اور 14-14 حصے ہر بیٹے کو ملیں گے۔ صورت تقسیم یہ ہے:
8×20= 160
بیوی 7بیٹے 6 بیٹیاں
8/1 عصبہ
1×20 7×20
20 140
20 14+14+14+14+14+14+14 7+7+7+7+7+7 فقط و اللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved