• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر

دوسری بیوی کی وفات کی صورت میں اس کی میراث میں پہلی بیوی کے بچوں کے حصے کےمتعلق سوال

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

مفتی صاحب میرے والد صاحب کی دو بیویاں تھیں ،پہلی بیوی کا وصال والدصاحب کی زندگی میں ہوا اس کے بعد والد صاحب کا انتقال ہوگیا، والد صاحب کے وصال کے بعد ان کی وراثت پہلی بیوی کے بچوں میں اوردوسری بیوی اور ان کے بچوں میں شریعت کے مطابق تقسیم کردی ۔والد صاحب کی وراثت کا جو حصہ دوسری بیوی کو ملا اس میں ایک بلڈنگ بھی تھی جو کہ والد صاحب کے نام ہے دوسری بیوی کے نام کچہری کے کاغذوں میں بلڈنگ اس لیے نہیں کرائی کہ اس میں کافی پیسے خرچ ہوتے ہیں لیکن اس بلڈنگ کا کرایہ ہر مہینے دوسری بیوی کو ملتا تھا کیونکہ بلڈنگ کرائے پر ہے، اب دوسری بیوی کا بھی انتقال ہو گیا ہے، دوسری بیوی کی وراثت اب صرف اس کے اپنے بچوں کو ملے گی یا پہلی بیوی کے بچوں کو بھی؟ شریعت کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں دوسری بیوی کی وراثت صرف اس کے اپنے بچوں کو ملے گی،پہلی بیوی کے بچوں کااس کی وراثت میں حصہ نہ ہو گا

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved