• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر

فدیہ اکٹھا ادا کرنا

استفتاء

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میری والدہ شوگر کی مریض ہیں اور وہ صبح شام انسولین کا ٹیکا لگاتی ہیں اور پانی بہت زیادہ پیتی ہیں یعنی کہ پیاس بہت لگتی ہیں۔ تو اس صورت میں وہ روزہ نہیں رکھ سکتی۔ تو آیا کہ ہم ان کی طرف سے فدیہ ایک ہی مرتبہ ادا کر سکتے ہیں یا کہ نہیں؟ اور ڈاکٹر صاحب نے بھی روزہ رکھنے سے منع کیا  ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں روزوں کا فدیہ اکٹھا بھی دے سکتے ہیں۔

فتاویٰ شامی (4/ 472) میں ہے:

(و للشيخ الفاني العاجز عن الصوم الفطر و يفدي) وجوباً و لو في أول الشهر و بلا تعدد فقير كالفطر لو موسراً و إلا فيستغفر الله، المريض إذا تحقق اليأس من الصحة فعليه الفدية لكل يوم من المرض.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved