• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر

عمارت کا مالک بنوانے والا ہے اس کے علاوہ وراثت میں تقسیم ہوگا

استفتاء

ایک شخص کے سات بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔ اور ایک بیوی ۔ ان کے گھر کا کل رقبہ ساڑھے تین مرلے ہے۔

20 سال ہوئے وہ شخص فوت ہو چکے ہیں۔ ( وفات سے پہلے گھر والد صاحب کے نام تھا۔ ان کی وفات کے بعد یہ فیصلہ ہوا کہ جب تک والدہ حیات ہیں گھر انہی کا ہے ) والد صاحب کی وفات سے تقریباً ایک سال پہلے ان کے تیسرے نمبر کے بیٹے نے اسی گھر میں اوپر والے حصے میں دو کمرے بنوائے ، اس کے بنانے میں ان کے والدصاحب خوش نہ تھے، اور اجازت بھی نہ دے رہے تھے۔ بیٹے نے  والد کی مخالفت کی پرواہ نہ کی اور کمرے تعمیر کروالیے۔ جب کمرے بن گئے تو والد صاحب نے کمروں میں ہونے والا خرچ پوچھا کہ میں  اس کے پیسے ادا کرنا  چاہتا ہوں، لیکن انہوں نے اس کی قیمت نہ بتائی۔ ( جو کمرے بنے تھے ان کی کل مالیت 30  ہزار تھی )۔ انہی بیٹے کے چار گھر اور دو دکانیں بھی کرائے پر ہیں۔بیس سال سے وہ اسی گھر میں رہ رہے ہیں، نہ ہی ماں کو کچھ دیا اور نہ ہی اپنے کسی چھوٹے بہن بھائی پر ہاتھ رکھا۔ ابھی والدہ حیات ہیں پھر بھی اس گھر  کے حصے ہو رہے ہیں۔ تو وہ کہتے ہیں کہ میں نے مسئلہ پوچھا ہے میرا حصہ چھ لاکھ بنتا ہے۔ان کے علاوہ دوسرے نمبر کا بیٹا ہے جو اپنے ماں باپ کو پیسے بھیجتا تھا ، اس نے بھی ایک کمرہ اس گھر میں بنولیا تھا۔ وہ بھی کہتا ہے کہ میرا حصہ اضافی نکلتا ہے۔برائے مہربانی تفصیل کے ساتھ سات بھائیوں اور دو بہنوں کا اور ماں کا حصہ بتادیں کہ کتنا نکلتا ہے ؟ اور وہ  جو کہ رہے ہیں کہ میرا حصہ چھ لاکھ نکلتا ہے تو کیا انہیں چھ لاکھ ہی ملے گا؟

دوسرے نمبر کے بھائی نے والد کے انتقال کے بعد پیسے لگائے تھے۔ اور سب بھائی ، بہنوں کی اجازت سے  کمرہ تعمیر کیا تھا۔ جس میں وہ اس وقت سے اب تک رہائش پزیر ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں اوپر والے  دو کمروں کا مالک صرف تیسرے نمبر کا بیٹا ہے اور نیچے ایک کمرے کی صرف عمارت کا مالک دوسرے نمبر کا بیٹا ہے۔ لہذا اوپر کے دوکمروں اور نیچے کے ایک کمرے کی عمارت کو چھوڑ کر باقی عمارت اور پلاٹ کی جتنی قیمت بنتی ہے وہ وراثت میں تقسیم ہو گی۔

لہذا اس قیمت کو 128 حصوں میں تقسیم کرکے ان میں سے 16 حصے بیوی کو 14 ، 14 حصے ہر ایک لڑکے کو اور 7 ، 7 حصے ہر  ایک لڑکی کو ملیں گے۔ صورت تقسیم یہ ہے :

8×16=128                                                              

بیوی                                              7  لڑکے                    2 لڑکیاں

8 / 1                                                باقی

1×16                                           7×16

16                                                          112

16                   14+14+14+14+14+14+14   7+7  فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved