- فتوی نمبر: 8-384
- تاریخ: 16 اپریل 2016
- عنوانات: خاندانی معاملات
استفتاء
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ *** وفات پا گئے۔ ان کے ورثاء میں 6 بیٹے، 4 بیٹیاں، 2 بیویاں، ماں، باپ اور تین بھائی، تین بہنیں ہیں۔ کل ترکہ 45 لاکھ روپے ہے۔ اس میں ہر ایک وارث کا شرعی حصہ متعین فرما کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں مرحوم*** کے 45 لاکھ ترکہ میں سے 281250۔ 281250 روپے اس کی ہر بیوی کو، 304687.5- 304687.5 روپے اس کے ہر ہر بیٹے کو، 152343.75- 152343.75 روپے اس کی ہر ہر بیٹی کو، 750000 روپے اس کی ماں کو اور 750000 روپے اس کے باپ کو ملیں گے۔ بہن بھائیوں کا مرحوم کے ترکہ میں شرعی حصہ نہیں بنتا۔ صورت تقسیم یہ ہے:
24×16= 384 *** 4500000
2 بیویاں 6 بیٹے 4 بیٹیاں ماں باپ 3 بھائی 3 بہنیں
8/1 عصبہ 6/1 6/1 محروم
3×16 13×16 4×16 4×16
48 208 64 64
24+24 26 فی کس 13 فی کس 64 64
281250 فی کس 304687.5 فی کس 152343.75 فی کس 750000 750000
© Copyright 2024, All Rights Reserved