- فتوی نمبر: 1-346
- تاریخ: 06 مئی 2008
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
مندرجہ ذیل مسئلہ میں شریعت کی رو سے راہنمائی فرمائیں۔ ایک شخص فوت ہوگیا اس نے وراثت میں دو کروڑ روپیہ چھوڑا۔ اور ورثاء میں یہ لوگ ہیں: ماں، بیوی، چھ بیٹے، چھ بیٹیاں۔ ان ورثاء میں مذکورہ وراثت شریعت کے موافق کیسے تقسیم ہوگی؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
صورت مسئولہ میں کل میراث کے 432 حصے کر کے 54 حصے بیوی کو، اور 72 حصے ماں کو، 34- 34 حصے ہر ایک بیٹے کو اور 17- 17 حصے ہر ایک بیٹی کو ملیں گے۔ صورت تقسیم یہ ہے:
24×18= 432
بیوی ماں 6 بیٹے 6 بیٹیاں
18×3 1×4 18×17
54 72 306
54 72 34 فی کس 17 فی کس
یعنی دو کروڑ میں سے 25 لاکھ روپے بیوی کو، 3333333 روپے والدہ کو، 1574074 روپے ہر لڑکے کو، 787037 روپے ہر ایک لڑکی کو ملیں گے۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved