- فتوی نمبر: 13-179
- تاریخ: 16 نومبر 2019
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میرے والد صاحب نے دوشادیاں کی تھی
پہلی سے چار اولاد تین بیٹیاں ایک بیٹا پھر اس کو طلاق دیکرہماری والدہ محترمہ سے شادی کی جس سے چھ بیٹے اور دو بیٹیاں
کچھ عرصہ بعد والد صاحب نے مکان بنانے کا اردادہ کیا تو بطور ہیلپ میری والدہ نے مکان کے لیے سات تولے سونادیا دیے ۔2003میں والد صاحب کا انتقال ہوا اس وقت گھر بوسیدہ مکان کی صورت اختیار کر گیاتو میری والدہ محترمہ نے کھا یہ مکان مال مشترکہ ہے لہذا اولاد کے درمیان تقسیم کیا جائے اس وقت قیمت تقریباً پانچ لاکھ روپے تھی پھر2016 میں والدہ محترمہ نے اپنے خرچے سے پانچ چھ لاکھ روپے لگاکر گھر کی ریپئرنگ کی اب قیمت تقریباً 12لاکھ ہوگئی ہے۔
اب دوسوال ہیں :
۱۔ میرے علاتی بہن بھائی ریپئرنگ سے پہلے کی قیمت پانچ لاکھ میں شریک ہونگے یا ریپئرنگ کے بعد 12لاکھ میں ؟ جبکہ خرچہ میری والدہ نے کیاہے؟
۲۔ اور ابتدا میں والد صاحب کو بطور ھیلپ والدہ محترمہ نے سات تولے سونا دیا اس میں علاتی بھن بھائی شریک ہونگے یا نھیں ؟
وضاحت مطلوب ہے :
۱۔ کیا سونا بطور قرض واپس لینے کے لیے دیا تھا یا پکا پکا؟
۲۔ نیز یہ سونا کس کی ملکیت تھا ؟کیا والد نے والد ہ کہ دیا تھا یا میکے سے ملاتھا؟
مکان بنانے میں اس وقت کل خرچہ کتنا ہوا؟
جواب وضاحت:
۱۔ والد صاحب نے والدہ کو کھا تھا اپنے سونے کے زیور دے دومکان بناؤں گا جب میرے پاس ہونگے تو آپ کو دے دوں گا۔
۲۔ والد صاحب نے حق مہر میں سونے کے زیور دیے تھے والدہ محترمہ کو۔
۳۔ اس وقت ایک لاکھ دس ہزار خرچہ آیاتھا۔لیکن والدہ نے والد صاحب کو یہ بات بھی کہی تھی کہ موت کا کوئی بھروسہ نہیں اگر میں چلی گئی دنیا سے تو زیور میں نے آپ کو بخش دیا۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
۱۔۲ مذکورہ صورت میں مکان میں والدہ نے سونا بطور قرض دیاتھا اور پھر بعد میں اپنے پاس سے مکان کی مرمت میں پانچ لاکھ روپیہ لگایا اس لیے مکان کی موجودہ مالیت میں سے پہلے سونے کی مالیت اور بعد میں لگنے والا روپیہ منہا(الگ)ہو گا۔اورپھر باقی مالیت والد کے ورثاء میں تقسیم ہو گی ۔جس کی صورت یہ ہے کہ 1/8حصہ مرحوم کی موجودہ بیوی کو ملے گا اور باقی سات حصے آپ بہن بھائیوں میں ایک دو کی نسبت سے تقسیم ہوں گے۔سونے اوربعد کی مرمت والے پیسوں میں آپ بہن بھائیوں کا حصہ نہیں ہے
© Copyright 2024, All Rights Reserved